باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کا پاکستان میں پھیلاؤ جاری ہے، کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے پاکستان کے کئی شہروں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا ہے اس ضم میں این سی او سی نے تفصیلات جاری کر دی ہیں
این سی او سی کے مطابق ٹی ٹی کیو کی حکمت عملی کی بنیاد پر ، پورے پاکستان میں مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن جاری ہے. اس سلسلے میں وفاقی دارلحکومت اسلام آباد, آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت تمام صوبوں میں 549 ایریاز / علاقے لاک ڈاون کئے گئے ہیں, لاک ڈاون والے علاقوں کی آبادی 9093818 ہے.
پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں 183 مقامات پر سمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا ہے لاک ڈاون والے علاقوں کی آبادی 2000000 ہے، سندھ کے 68 علاقوں میں لاک ڈاؤن کیا گی اہے جن کی آبادی – 49,51000 ہے، کے پی کے کے 232 علاقوں میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے لاک ڈاون والے علاقوں کی آبادی – 534110 ہے
این سی او سی کے مطابق آزاد کشمیرکے 40 علاقوں میں لاک ڈاؤں کیا گیا ہے،لاک ڈاون والے علاقوں کی آبادی – 1502548 ہے، آزاد کشمیر میں 4 ڈسٹرکٹ میں مکمل لاک ڈاون ہے. وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 10 علاقوں میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے،لاک ڈاون والے علاقوں کی آبادی – 90000 ہے ،
لیاقت نیشنل ہسپتال کا کارنامہ،ٹریفک حادثہ میں جاں بحق خاتون کو کرونا مثبت قرار دیکر لاش ضبط کر لی
کرونا کے کتنے مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں؟ وہ کونسا صوبہ جہاں وینٹی لیٹرز پر کوئی مریض نہیں؟
شہبازشریف، احسن اقبال کے بعد مسلم لیگ ن کی ایک اور اہم ترین شخصیت کرونا کا نشانہ بن گئی
پنجاب میں کرونا کے بعد ٹائیفائیڈ بخار زور پکڑ گیا،10 دن میں 20 ہزار مریض سامنے آ گئے
گلگت بلتستان میں 16 علاقوں میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے،لاک ڈاون والے علاقوں کی آبادی – 16160 ہے