کرونا وائرس ،ترکی میں ایک روز میں 2393 مریض، ہلاکتوں میں بھی اضافہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا رکھی ہے، ترکی میں بھی کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے، ترکی میں ایک روز میں 2392 نئے مریض سامنے آئے ہیں
ترکی نے کرونا وائرس کے باعث 28 مئی تک قومی اور بین الاقوامی فضائی آپریشن معطل کر رکھا ہے،ترکی کے وزیر صحت فرحتین کوکا کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس کے 2392 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 92 مریضوں کی 24 گھنٹوں میں ہلاکت ہوئی،
ترکی میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 3 ہزار 81 ہوگئی ہے۔ جبکہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 15 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے
ترکی میں اب تک مجموعی طور پر 948115 لوگوں کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں ۔ترکی میں 38809 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 1621 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ
لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا
کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی
کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان
لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی
کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم
ترکی کی کرنسی کی گراوٹ کے نتیجے میں ترکی معاشی بحران کا سامنا کر رہا ہے جبکہ کرونا کی بیماری نے ترکی می معاشی مشکلات میں مزید اضافہ کیا ہے۔ترکی کی آبادی 8 کروڑ 20 لاکھ سے زیادہ ہے مگر اس نے کسی دوسرے یورپی ملک کی طرح ملک بھرمیں مکمل لاک ڈاﺅن نہیں کیا۔ ترک صدر رجب طیب اردوان معیشت کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں مگر اس کے نتیجے میں کرونا وبا تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے
ترکی میں کرونا وائرس کی وجہ سے سکولوں کی بندش کے بعد آن لائن درس و تدریس کے لئے ٹی وی چینلز کو وقف کر دیا گیا ہے۔ طلبا ء کو جسمانی ہر چست رکھنے کے لئے ایکسرسائزز بھی سکھائی جا رہی ہیں،ترک پولیس کے اہلکار بزرگ شہریوں کو گھروں پر غذائی و طبی اشیاء پہنچا رہے ہیں ،ترکی حکومت نے کورونا وائرس کے اثرات سے بچنے کے لیے بزرگ شہریوں کے گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔ اس صورتحال میں گھروں میں ان کی ضروریات پوری کی جا رہی ہیں۔








