کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کی وزیراعظم سے ملاقات
کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے بدھ کو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جو متوقع طور پر چند روز کے اندر نئے ڈی جی آئی ایس آئی کے تقرر کی باضابطہ منظوری دیں گے
روزنامہ جنگ میں سینئر صحافی انصار عباسی کی شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق اس اہم ملاقات کے بارے میں سرکاری طور پر کوئی بیان جاری نہیں ہوا تاہم ایک باخبر ذریعے نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے اشارہ دیا کہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی بطور نئے ڈی جی آئی ایس آئی تقرری کا نوٹیفکیشن آئندہ چند دن میں متوقع ہے، ذریعے نے توقع ظاہر کی کہ ایسا جمعہ کے روز ہوگا
ایک ہفتے یا دس دن کے اندر نئے ڈی جی آئی ایس آئی اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے جب کہ ملک کی اعلیٰ انٹیلی جنس ایجنسی کے موجودہ سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بحیثیت کور کمانڈر پشاور اپنے نئے اسائنمنٹ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔آئی ایس پی آر نے 6 اکتوبر کو فوج میں اعلیٰ عہدوں میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا تھا ان اعلان کردہ عہدوں میں لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کی بطور ڈی جی آئی ایس آئی تقرری بھی شامل تھی
غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا
ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا
یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار
طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی