:کرونا وائرس کے شکار سنیٹر مرزا آفریدی نے اپنے پیغام میں اہم بات کہہ دی
باغی ٹی وی :کرونا وائرس کے شکار سنیٹر مرزا آفریدی نے اپنا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ سارے دوستوں بھائیوں کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ میں ٹھیک ہوں اور تندرست ہوں، میں اس وقت کرونا کے خلاف جنگ لڑ رہا ہوں،
کرونا کے لگنے کی صورت میں گھبراہٹ کا شکار نہیں ہونا چاہیے.صرف اپنی ادویات وقت پر لینے کی کوشش کریں
گھر پر رہیں یا ہسپتال میں، کسی سے نہ ملیں.اپنے آپ کو مکمل ائیسولیٹ کریں .انہوں نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اپنے کولیگز، میڈیا کے دوستوں، فنز اور ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اپنی دعاؤں اور نیک خواہشات میں یاد رکھا.امید ہے بہت جلد کرونا سے صحت یاب ہو جاؤں گا،
واضحرہے کہ لاہور میں کورونا وائرس کے 56 کیس سامنے آگئے، تعداد 2532 ہوگئی۔ راولپنڈی سے کورونا وائرس کے 24 مزید کیس، تعداد 443 ہوگئی۔ گجرانوالہ میں کورونا وائرس کے 36 مزید کیس، تعداد 248 ہوگئی۔ سیالکوٹ سے کورونا وائرس کے مزید 9 کیس، تعداد 303 ہوگئی۔حافظ آباد سے کورونا وائرس کے مزید 8 کیس، تعداد 46 ہوگئی۔ لودھراں سے کورونا وائرس کے مزید 4 کیس، تعداد 22 ہوگئی۔ پنجاب میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2680 ہے۔