کورونا آگاہی مہم کے لئے خریدے گئے کروڑوں روپوں کے موٹرسائیکل برباد ہوگئے

0
40

کورونا آگاہی مہم کے لئے خریدے گئے کروڑوں روپوں کے موٹرسائیکل برباد ہو گئے

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق .کورونا آگاہی مہم کے لئے خریدے گئے کروڑوں روپوں کے موٹرسائیکل برباد ہو گئے . واضح رہےکہ اس سلسلے میں حکومت پنجاب نے لوگوں میں اگاہی مہم کےلیے رکشوں اور موٹر سائیکلوں کا اہتمام کیا تھا . وزیراعلیٰ نے ’گھر رہیں محفوظ رہیں‘ کے نام سے آگاہی مہم کا افتتاح کیا جس کے تحت 250 موٹرسائیکلوں اور 50 رکشوں کے ذریعے گلی، محلوں میں کورونا وائرس کے متعلق آگاہی فراہم کا پروگرام بنایا گیا تھا

خصوصی مہم کے تحت موٹر سائیکلوں اور رکشوں کے ذریعے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے عوام میں شعور بیدار کیا جانا تھا

لاہور کی ہر یونین کونسل میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر کے بارے میں شہریوں کو آگاہی دی جانے کا پروگرام تھا.

واضح رہے کہ یشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 903 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 92 ہزار 873، سندھ میں ایک لاکھ 20 ہزار 550، خیبر پختونخوا میں 33 ہزار 958، بلوچستان میں 11 ہزار 732، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 105، اسلام آباد میں 15 ہزار 14 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 73 کیسز رپورٹ ہوئے۔
پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 140، سندھ میں 2 ہزار 209، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 194، اسلام آباد میں 165، بلوچستان میں 136، آزاد کشمیر میں 54 اور گلگت بلتستان میں 53 ہو چکی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ‏ملک بھر کےاسپتالوں میں 210 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد ایک ہزار 859 ہے۔ اس وقت ایک ہزار 771 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں.

ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ 30 شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے

Leave a reply