کورونا جنرل اسمبلی اجلاس میں پہنچ گیا:وزیر صحت کا ٹیسٹ مثبت :ملنے والے خوش نصیب بن گئے

نیویارک:کورونا جنرل اسمبلی اجلاس میں پہنچ گیا:وزیر صحت کا ٹیسٹ مثبت :ملنے والے خوش نصیب بن گئے,اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے سالانہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شریک برازیلین وزیرِ صحت مارسیلو کوئیراگو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد وہ امریکا میں ہی قرنطینہ ہوگئے ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی (اے ایف پی) کے مطابق برازیلین حکومت کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ وفد کے دیگر ارکان کے بھی کورونا ٹیسٹ کروائے گئے جو کہ منفی آئے ہیں۔جس کی وجہ سے ان کوخوش نصیب قراردیاجارہا ہے ، کیونکہ وہ کورونا ہونے سے بال بال بچ گئےہیں

دوسری طرف برازلین حکام کا کہنا ہےکہ کوئیراگو کو ویکسین کی دونوں ڈوز لگ چکی ہیں اور وہ برازیلین صدر جیر بولسونارو کے وفد میں شامل دوسرے رکن ہیں جن میں اجلاس میں شرکت کے بعد کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

اس حوالے سے تازہ ترین اطلاعات میں یہ بھی بتایاگیا ہےکہ 55 سالہ وزیر صحت قرنطینہ مکمل ہونے تک امریکا میں ہی قیام پذید ہوں گے جب کہ برازیل سے اجلاس میں شرکت کیلئے آنے والا وفد واپس لوٹ چکا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیلین صدر بولسونارو نے اب تک کووڈ کی ویکسین نہیں لگوائی ہے اور انہیں سفر کے دوران کئی موقعوں پر بغیر ماسک کے بھی دیکھا گیا۔ ان کے بارے میں یہ بھی کہا جاتا ہے کہ یہ ویکسین لگوانے والے آخری برازیلین ہوں گے۔

برازیلین صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کوئیراگو صحت یاب تھے، صحت کے تمام حفاظتی اقدامات دیکھتے ہوئے حکومت برازیل میں وبائی مرض سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرتی رہے گی۔

خیال رہے کہ بولسونارو کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی جس میں انہیں نیویارک کی گلی سے پیزا کھاتے دیکھا گیا۔

ان کے ہمراہ وفد کے دیگر ارکان بھی موجود تھے جنہوں نے ماسک نہیں پہنے تھے۔ اس تصویر میں صرف وزیر صحت نے ماسک پہن رکھا تھا جب کہ وہ بھی ناک سے نیچے تھا۔

Comments are closed.