کرونا ڈیلٹا تیزی سے جڑیں پھیلانے لگا ، 62 اموات

0
74

کرونا ڈیلٹا تیزی سے جڑیں پھیلانے لگا ، 62 اموات

باغی ٹی وی: ملک میں کورونا کے وار جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 62 افراد انتقال کر گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 8اعشاریہ آٹھ دو فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا سے محفوظ رہنا ہے تو ایس او پیز پر عمل کریں۔

کورونا سے ایک بار پھر صورتحال بگڑ گئی، ملک میں کیسز اور اموات میں اضافہ ہو گیا، مزید 62 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ مجموعی اموات کی تعداد 23 ہزار 422 تک پہنچ گئی۔ ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8اعشاریہ آٹھ دو فیصد ریکارڈ کی گئی.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 5 ہزار 26 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 34 ہزار 837 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 56 ہزار 965 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.82 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 82 ہزار 865، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 44 ہزار 264، پنجاب میں تین لاکھ 56 ہزار 920، اسلام آباد میں 87 ہزار 699، بلوچستان میں 30 ہزار 432، آزاد کشمیر میں 24 ہزار 501 اور گلگت بلتستان میں 8 ہزار 156 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 59 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار ایک، خیبرپختونخوا 4 ہزار 462، اسلام آباد 803، گلگت بلتستان 144، بلوچستان میں 328 اور آزاد کشمیر میں 625 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

Leave a reply