کورونا،مہنگائی کے باوجود پاکستان میں کارو ں کی فروخت 62 فیصد بڑھ گئی

کراچی :کورونا،مہنگائی کے باوجود پاکستان میں کارو ں کی فروخت 62 فیصد بڑھ گئی،اطلاعات کے مطابق ملک میں ایک طرف کورونا اور مہنگائی نے سب کوہلا کررکھ دیا ہے تو دوسری طرف ملک میں معاشی سرگرمیوں کے بڑھنے کی بھی اطلاعات ہیں ، اسی حوالے سے معاشی معاملات سے جڑے ایک پہلو میں میں بہت زیادہ تیزی دیکھنے کو ملی ہے ،

معاشی سرگرمیوں کا سروے کرنے والے اداروں کی رپورٹ کے مطابق نومبر میں آٹو سیکٹر کے بعض شعبوں میں فروخت میں منفی رجحان کے باوجود جولائی سے نومبر تک رواں سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران آٹوسیکٹر میں مجموعی طورپر مثبت رجحان دیکھا گیا۔

پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، رواں سال کے پانچ ماہ کے دوران آٹو سیکٹر میں مثبت رجحان رہا، ٹرکوں کی فروخت میں سال بہ سال 84.2 فیصد اضافہ ہوا، جیپوں کی فروخت میں 82 فیصد، لائٹ کمرشل گاڑیوں میں 78.2 فیصد، کاروں کی فروخت میں 62 فیصد، فارم ٹریکٹر کی فروخت میں 19 فیصد اور دو اور تین پہیوں والی گاڑیوں کی فروخت میں 0.3 فیصد اضافہ ہوا۔

موٹرسائیکل بنانے والی کمپنی اٹلس ہونڈا لمیٹڈ نے نومبر میں 128,503 موٹر سائیکلیں فروخت کرکے اکتوبر میں فروخت ہونے والے 125,031 موٹر سائیکلوں کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔ جولائی-نومبر میں کمپنی کی فروخت 563,575 یونٹس تک پہنچ گئی جو ایک سال پہلے 512,010 تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق پانچ ماہ کے دوران کاروں کی کل فروخت بڑھ کر 90,303 تک پہنچ گئی جو کہ گذشتہ سال تک 55,779 تھی ، نومبر میں گاڑیوں کی فروخت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی تاہم اکتوبر میں 17,413 سے 15,351 یونٹس تک پہنچ گئی۔

Comments are closed.