کورونا بے رحم ہوگیا ،کرونا سے وفات پانے والی مریضہ کی بیٹی اور غسل دینے والی خاتون وائرس کا شکار

0
49

مٹیاری : کورونا بے رحم ہوگیا ،کرونا سے وفات پانے والی مریضہ کی بیٹی اور غسل دینے والی خاتون وائرس کا شکار،اطلاعات کے مطابق سندھ کے ضلع مٹیاری میں کورونا وائرس کے باعث وفات والی مریضہ کی بیٹی اور غسل دینے والی خاتون بھی کورونا میں مبتلا ہوگئیں۔ڈپٹی کمشنر مٹیاری غلام حیدر کے مطابق کورونا سے متاثرہ گردوں کے مرض میں مبتلا 66 سالہ خاتون 2 روز قبل جناح اسپتال کراچی میں وفات گئی تھیں۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ خاتون کی تدفین دو روز قبل مٹیاری میں کی گئی تھی جب کہ اسپتال انتظامیہ نے خاتون میں کورونا وائرس کی مثبت رپورٹ گزشتہ روز جاری کی جس کے بعد مرحومہ کو غسل دینے والی خاتون سمیت گھر کے 15 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے تھے۔غلام حیدر کے مطابق غسل دینے والی خاتون اور مرحومہ کی بیٹی کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد مزید ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسپتال انتظامیہ نے کیسے لاش ورثا کو دے دی، انتظامیہ کی غفلت پر کارروائی کے لیے وزیراعلیٰ اور کمشنر کو خط لکھا ہے۔اس سے قبل نواب شاہ میں بھی کورونا وائرس سے انتقال کر جانے والے ایک شخص کی تدفین احتیاطی تدابیر کے بغیر کر دی گئی تھی جس کے باعث مرحوم کے خاندان کے 7 افراد کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں۔خیال رہے کہ سند میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار232 ہوچکی ہے جن میں سے 78 افراد ہلاک ہوچکے ہیں

Leave a reply