کورونا کے باعث ، پاک بھار ت انڈس واٹر مذاکرات ملتوی

باغی ٹی وی :سید مہر علی شاہ انڈس واٹر کمشنر پاکستان نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وبا، کے باعث پاک بھار ت انڈس واٹر مذاکرات ملتوی ہوگئے.یہ مذاکرات اکتیس مارچ کو دہلی میں ہونے تھے:صورت حال بہتر ہونے پر مذاکرات ہوں گے: بھارتی انڈس واٹر کمشنر نے تیرہ فروری کو اپنے پاکستانی ہم منصوب کو دعوت دی تھی اور سید مہر علی شاہ نے بارہ مارچ کو دعوت قبول کر لی تھی. تاہم رواں ہفتے بھارت نے مذاکرات کے التوا کی درخواست کی۔ جسے پاکستان نے قبول کرلیا. آخری انڈس واٹر مذاکرات اگست دو ہزار اٹھارہ کو لاہور میں ہوئے تھے.

واضح‌رہےکہ کورونا وائرس کے باعث پاک بھارت سمیت دنیا بھر میں میٹنگز ، مزاکرات اور تقریبات منسوخ یا ملتوی ہورہی ہیںِ.

Shares: