کورونا کی عالمی وبا کے باوجود پاکستان نے کینو کی برآمد کا نیا ریکارڈ قائم کرلیا-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق رواں سیزن میں پاکستان نے چالیس ملکوں کو چار لاکھ ساٹھ ہزار ٹن کینو برآمد کیا گیا، برآمد کے نتیجے میں پچیس کروڑ تیس لاکھ ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا۔

پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرزایسوسی ایشن کے سربراہ اعلیٰ وحید احمد کے مطابق رواں سیزن میں دنیا کے چالیس ملکوں کو چار لاکھ ساٹھ ہزار ٹن کینو برآمد کیا گیا،جو ایک ریکارڈ ہے جبکہ رواں سال کینو کی برامد کا ہدف تین لاکھ پچاس ہزار ٹن تھا، ہدف سے زائد کینو برآمد کیا گیا۔

وحید احمد کے مطابق پاکستانی کینو نے انسانی قوت مدافعت کو مضبوط بنایا،جس کے باعث کینو کی مانگ میں نمایاں اضافہ ہوا-

پاکستان ایکسپورٹرز ، امپورٹرز ، اور مرچنٹس ایسوسی ایشن سرپرست اعلیٰ اور مشیر وزیر اعظم کے معاون عبد الرزاق داؤد نے اس کامیابی کو وزارت تجارت کے بروقت فیصلوں کی کامیابی قرار دیا ہے۔

Shares: