عالمگیر وبا کے مرکز ووہان میں کورونا کے حقیقی مناظر پر مشتمل ڈاکیومینٹری 76 ڈیز ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں پیش کردی گئی

0
28

چین کے شہر ووہان اور عالمگیر وبا کے مرکز سے متعلق تھیٹرز میں پیش کی جانے والی پہلی بڑی حقیقی مناظر پر مشتمل ڈاکومینٹری فلم ’76 ڈیز‘ ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں پیش کردی گئی ہے۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق چین کے شہر ووہان اور عالمگیر وبا کے مرکز سے متعلق تھیٹرز میں پیش کی جانے والی پہلی بڑی ڈاکومینٹری فلم ’76 ڈیز‘ ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں پیش کردی گئی ہے-

فروری 2020 میں 2 چینی فلمسازوں نے حفاظتی لباس پہنے چین کے شہر ووہان کے اس اسپتالوں میں اس جگہ کی عکس بندی کی جہاں کورونا سے متاثرہ مریضوں کا بے پناہ رش تھا۔

کورونا کی وجہ سے دل دہلا دینے والے ان مناظر میں خوف زدہ چینی شہریوں کی افراتفری، اسپتالوں کے دروازے پیٹنا، تھکن سے چور طبی عملہ اور اپنوں کے دیدار کیلئے انتظامیہ سے کی جانے والی منت سماجت جیسے لمحات شامل ہیں۔

ان تمام تصاویر اور ویڈیوز نیو یارک سے تعلق رکھنے والے ڈائریکٹر ہاؤ وو نے ایڈٹ کرکے ووہان میں 76 روزہ سخت لاک ڈاؤن کے نام پر بنائی جانے والی ڈاکومینٹری ’ 76 ڈیز ‘ میں شامل کیا جسے 14 ستمبر کو ٹورنٹو فلم فیسٹول میں پیش کیا گیا۔

دستاویزی فلم ڈاکٹروں اورمریضوں کو اس نئی اوراذیت ناک حقیقت سے نمٹنے کی کوشش کرتے ہوئے دکھائی جانے والی ویڈیوز پر مشتمل ہے اس کے پس منظر میں کسی بھی قسم کی آواز کا استعمال یا انٹرویوز شامل نہیں کیے گئے۔

Leave a reply