دنیا کو اپنی منفرد اداکاری سے ہنسانے والے مسٹر بین بچوب بڑوں کے پسندیدہ اداکار ہیں ان کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں لوگوں کے چہروں پر ہنسنی بکھیرنے والے مسٹر بین اب کورونا سے متعلق آگاہی دیں گے۔

باغی ٹی وی : عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے یوٹیوب پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے جس میں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے مشہور امریکی اداکار مسٹر بین کا کارٹون احتیاطی تدابیر بتا رہے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او نے لوگوں میں کورونا وائرس سے متعلق آگاہی پھیلانے اور احتیاطی تدابیر اپنانے کے لیے معروف مزاحیہ کامیڈین مسٹر بین کے کارٹون کا سہارا لیا ہے جو لوگوں کی کورونا کے لئے حفاظتی تدابیر کی طرف توجہ مبذول کر رہا ہے۔

ویڈیو میں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتاطی تدابیر برتنے اور حفظان صحت کے اُصولوں پر عمل کرنے کے بارے میں بتایا جا رہا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کی اس ویڈیو کو یوٹیوب پر 53 ہزار 7 سو 77 سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے جبکہ ویڈیو پر لوگوں کی جانب سے عالمی ادارہ صحت کی کاوشوں کو بھی سراہا جا رہا ہے

Shares: