نصابی کتاب میں فاش غلطی پر جاوید بدر پنجاب حکومت پر شدید برہم
نصابی کتاب میں فاش غلطی پر جاوید بدر پنجاب حکومت پر شدید برہم
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، پاکستانی شہری جاوید بدر پنجاب کی نصابی کتاب میں کی گئی فاش غلطی پر پنجاب حکومت پر پھٹ پڑے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹکرتے ہوئے کہا کہ ایک پاکستانی شہری کے ٹویٹ کے جواب میں کیا ہے جس نے اس غلطی کو واضح کیا ہے،جاوید بدر نامی شخص نے لکھا کہہِ یہ میرے بیٹے کی چھٹی کلاس کی اُردو بی کی کتاب ہے جو لاہور میں ایک پرائیویٹ سکول میں زیرتعلیم ہے
کتاب میں بانی پاکستان محمد علی جناح کی تاریخ پیدائش 25 دسمبر 1976 پبلش ہے . اتنی بڑی اور بھیانک غلطی کی ذمہ داری کس کی ہے وزرات تعلیم سکول کتاب کے پبلشر؟
https://twitter.com/jkhanbadar/status/1277076405289877509?s=20
اس مسئیے پر سینئر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ "افسوس صد افسوس یہ ہے کپتان کے وسیم اکرم پلس کا نیا پنجاب جہاں سکولوں کی نئی نصابی کتب میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی تاریخ پیدائش 1976 درج کی گئی ہے کیا اسے صرف ٹائپنگ کی ایک غلطی قرار دیکر نظرانداز کر دیا جائے ؟کتاب شائع کرنے سے پہلے اس کو خاص توجہ سے پڑھنا چاہیے ،
https://twitter.com/hamidmirpak/status/1277078765601001472?s=12
واضح رہے کہ نصاب میںایسی غلطی ایک سنگین مسئلہ ہے . جسے اگلے ایڈیشن میں دور کیا جانا ضروی ہے . اس سلسلے میںپنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ اور صوبائی وزیر تعلیم کو جلد ایکشن لینا ہو گا .