کرونا کے وار بڑھنے لگے لیکن نیوزی لینڈ میں کیوں بہتری

0
44

کرونا کے وار بڑھنے لگے لیکن نیوزی لینڈ میں کیوں بہتری

باغی ٹی وی : آکلینڈ میں عوامی اجتماعات میں لوگوں کی محدود تعداد سے متعلق پابندی لگا دی گئی ،آکلینڈ میں 24 گھنٹوں میں کورونا کا مقامی منتقلی کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا.نیوزی لینڈ میں کورونا لاک ڈاون کے بعد صورتحال میں بہتری.آکلینڈ میں عائد دیگر پابندیوں میں جمعہ کو نرمی کیےجانےکا امکان پیدا ہو گیا ہے .آسٹریلیا میں بھی مسلسل37 ویں روز کورونا کی مقامی منتقلی کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا،

دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9 کروڑ 26 لاکھ 92 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 18 لاکھ 23 ہزار سے زائد ہے۔

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 37 ہزار 119 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 2 کروڑ 96 لاکھ 53 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 12 لاکھ 10 ہزار سے زائد ہے اورایک لاکھ 57 ہزار 791 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 9 لاکھ 39 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 64 ہزار 446 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

روس میں 43 لاکھ 12 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 88 ہزار 726 ہے۔

برطانیہ میں 42 لاکھ 13 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 24 ہزار 419 اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں 38 لاکھ 82 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 88 ہزار 444 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسپین میں 31 لاکھ 49 ہزار 12 افراد متاثر اور 71 ہزار 138 اموات ہوئی ہیں۔ اٹلی میں بھی 30 لاکھ 46 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 99 ہزار 578 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Leave a reply