ہالی وڈ کے نامور اور آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار ٹام ہینکس نے گذ شتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ اور ان کی اہلیہ ریٹا ولسن بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جس کے بعد سے دونوں آسٹریلیا کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے
باغی ٹی وی :ہالی وڈ کے نامور اور آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار ٹام ہینکس نے گذ شتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ اور ان کی اہلیہ ریٹا ولسن بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جس کے بعد سے دونوں آسٹریلیا کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے تاہم اب ان دونوں صحتیاب ہو چکے ہیں ان کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے اور اب یہ دونوں گھر میں ہی قرنطینہ میں رہیں گے
یاد رہے کہ گذ شتہ ہفتے انسٹاگرام پر شیئر کردہ ایک پوسٹ میں ٹام ہینکس نے بتایا تھا کہ وہ اور ان کی اہلیہ کورونا سے متاثر ہوئے ہیں
انسٹا گرام پوسٹ میں انہوں نے اعلان کیا تھا کہ اہلیہ ریٹا اور میں آسٹریلیا میں موجود تھے ہم دونوں کو تھکاوٹ کا احساس ہوا نزلہ ہوا اور جسم میں درد بھی محسوس ہوا بار بار سردی بھی لگی اور بخار بھی چڑھا جس کے بعد ہم دونوں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا اور ہم دونوں میں ہی اس مرض کی تصدیق بھی ہوگئی لہذا وہ آئسولیشن میں رہیں گے اور صحت کے متعلق پرستاروں کو آگاہ کرتے رہیں گے
واضح رہے کہ آسٹریلیا میں اب تک 375 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے پاکستان میں بھی کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد تقریباً 200 ہوگئی ہے