کرونا کی چوتھی لہر زیادہ خطرناک ہوگی، عندیہ دے دیا گیا

0
49

ماسک پہنو کی تقریب ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض کی سربراہی میں کی گئی ہے، تقریب کی مہمان خصوصی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد ہیں، تقریب کا مقصد کہ لوگ کرونا ایس اوپیز پر عمل کرنا بھول نہ جائیں.
کمشنر لاہورکیپٹن ر محمد عثمان نے کہا کہ چوتھی لہر ہم آنے نہیں دیں گے، اسرائیل میں نئی لہر ڈلٹا آگئی ہے، اسرائیل میں ساٹھ فیصد افراد نے ویکسین لگوا لی ہے، لیکن وہاں لوگوں نے ماسک پہننا شروع کردیئے ہیں، یونیورسٹیز نے ہمیں ماڈل دیا کہ پوسٹل سروس کے ذریعے ماسک دئیے جائیں، پاکستان پہلا ملک ہے جہاں پوسٹل سروس کے زریعے ماسک دئیے جائیں گے، سرکار کا اس کمپین میں کوئی پیسہ نہیں لگے گا، جب تک ساری آبادی کو ویکسین نہیں لگائی جاتی تب تک ماسک کی ڈسٹریبوشن جاری رہے گی، ہم ہر طبقے کے لوگوں سے ماسک پہننے کے پیغام دلوارہے ہیں، پاکستان میں ہر سیکٹر کھلا ہوا ہے، مزید سیکٹرز کو جلد کھول دیا جائے گا، ایمونٹی کو بڑھانے کیلیے ویکسین کی پہلی ڈوز لگنا اینف نہیں دوسری ڈوز لگوانا ضروری ہے، بچوں کو ہم اپنا نمائندے بنائیں گے، تقریبا ڈیڑھ کروڑ ماسک تقسیم ہونگے، ہمارا مقصد ہے نہ چوتھے ویز آئے اور نہ ہم اس سے متاثر ہو‌ں، اگر میں کرونا وبا پر کتاب لکھوں گا تو اس میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی خدمات ضرور درج ہونگی.
ڈاکٹر یاسمین راشد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس کیمپین کے حوالے سے کمشنر اور دیگر لوگوں کا شکریہ ادا کیا گیا ہے، ہمسایہ ملک میں گنگا کے دریا میں سیلاب آیا ہے، جس میں لوگوں کی ڈیڈ باڈیز تیرتی نظر آتی ہیں، اللہ نے پاکستان پر خاص مہربانی کی ہے، اس وقت کرونا مریض کم ہوگئے ہیں، کیپٹن عثمان کی وجہ سے ٹیسٹوں کی کپیسٹی اب پچیس ہزار تک بڑھ گئی ہے، پنجاب میں چراسی لاکھ لوگوں کو ویکسین لگ چکی ہے، کل مزید اسلام آباد سے ویکسین مل جائے گی، چوتھی ویوو ڈلٹا ویرینٹ زیادہ خطرناک ہے، دنیا میں ایسے بھی ملک ہیں جنہوں نے ماسک پہن کر کنٹرول کیا ہے، روس اور افغانستان میں چوتھی ویوو آچکی ہے ہمیں اس سے بچنا ہے، ویکسین جلدی لگوائیں، ماسک آپ نے پہن کر رکھنا ہے، اس وبا کو ختم کرنا چاہتے ہیں تو ایس اوپیز پر عمل کرنا ہے، اگر لاہور والے اس پر عمل کرنا شروع کردیا تو سارا ملک آپ کے پیچھے چلے گا، سارے محکموں کی کاوشوں سے وبا پر قابو پالیا گیا ہے ،ہم پر اللہ کا خاص کرم ہے.

Leave a reply