کورونا کی وبا شروع سے اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ، اسد عمر نے خطرناک صورت حال سے آگاہ کردیا

باغی ٹی وی : این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کورونا وائرس کی شدت اور خطرناک صورت حال کا بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں تشویشناک حالت کا شکار کورونا مریضوں کی تعداد وبا کی شروعات سے اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ، کورونا سے بچاو کے لیے ایس اوپیز کےسخت ضرورت ہے . اس کے نفاذ کے لیے سخت اقدام اٹھائے جانے چاہیے.

اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے 3 ہزار 568 مریضوں کی حالت تشویشناک تھی جو کہ کوروناشروع ہونے سے اب تک بلند ترین سطح پر ہے، اسد عمر نے شہریوں سے کورونا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کے لئے انتظامیہ سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے

ادھر کورونا کا پھیلاو جاری ہے جس وجہ سے ملک بھر میں مزید 81 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں یوں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 14 ہزار 778 ہو گئی۔ 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 5 ہزار 20 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار778تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 87 ہزار 908ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 60 ہزار72ہے اور 6لاکھ 13ہزار 58 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 6 ہزار572افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 509، خیبر پختونخوا 2 ہزار 440، اسلام آباد 579، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 211 اور آزاد کشمیر میں 364 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 60 ہزار911، خیبر پختونخوا 91ہزار439، سندھ 2 لاکھ 66 ہزار378، پنجاب 2 لاکھ 31 ہزار71، بلوچستان 19 ہزار734، آزاد کشمیر 13 ہزار321 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 52 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔

لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، منڈی بہاؤالدین، ملتان، اوکاڑہ، رحیم یار خان، راولپنڈی، گجرات، شیخوپورہ، سرگودھا، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ متاثر، مظفر آباد، میر پور، کوٹلی، پشاور، سوات، نوشہرہ ، دیر لوئر، مالاکنڈ، صوابی، چارسدہ اور ہری پور ہائی رسک اضلاع میں شامل ہیں

Shares: