کرونا کی وجہ سے ٹریفک لائسنسنگ برانچ دوسری بار بند

0
52

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے ٹریفک آفس لائسنسنگ برانچ بند کر دی گئی ہے

اسلام آباد میں کرونا کی وجہ سے لائسنسنگ برانچ دوسری بار بند کی گئی ہے،ایک ہفتہ برانچ کھلا رہنے کے بعد دوبارہ بند کر دی گئی ہے،برانچ کے باہر گیٹ پر نوٹس لگا دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کرونا کی وجہ سے برانچ بند ہے،تکلیف کے لئے معذرت خواہ ہیں

کرونا کے آنے کے بعد لائسنسنگ برانچ کو بند کر دیا گیا تھا ،کرونا کیسز میں کمی کے بعد 21 ستمبر کو برانچ کھولی گئی تھی جس کے لئے ایس او پیز جاری کئے گئے تھے تا ہم اب دوبارہ بند کر دیا گیا ہے

قبل ازیں گزشتہ روز اسلام آباد کے مزید 4 تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز کی تصدیق ہو گئی،ڈی ایچ او نے تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا،اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز جی سکس ٹو میں 2کورونا کیسز رپورٹ ہوئے،اسلام آباد میں جی الیون تھری کے نجی اسکول میں 2 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے،اسلام آباد میں ایف ایٹ ون نجی اسکول میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے

جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا

وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا صوبے میں سکول کھلنے کے حوالے اہم اعلان

جہاں بھی اسکولز کھل رہے ہیں وہاں کورونا سے متعلق مسائل سامنے آرہے ہیں،مراد راس

تعلیمی ادارے کھلنے سے قبل وزیراعظم نے دیا اہم پیغام

تعلیمی ادارے کھلنے سے قبل این سی او سی نے جاری کیں اہم ہدایات

اسلام آباد کے دو کالج اور تین اسکولوں کو فوری طور پر سیل کردیا گیا۔ ہرانسٹی ٹیوٹ میں کوویڈ 19 کے 2 مثبت کیسز سامنے آئے تھے۔تعلیمی اداروں کی عمارتوں کو فی الحال سیل کردیا گیا ہے ، اور ڈس انفیکشن جاری ہے۔ وزارت نے انسٹی ٹیوٹ میں موجود تمام طلبہ اور عملے کے ٹیسٹ کا بھی حکم دیا ہے۔ اس کے ساتھ یہ بھی کہا گیا ہے کہ ادارے غیر متعینہ وقت تک بند رہیں گے۔

Leave a reply