کورونا کے 232 نئے کیسز رپورٹ،لاہور میں ایک ہلاکت

0
83

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرپنجاب نے کوروناوائرس کے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے اعدادوشمارجاری کردیئے.سیکرٹری صحت کے مطابق تمام شہری خاص طور پر کورونا کی مکمل احتیاط کو یقینی بنائیں۔ صرف ویکسی نیشن اوراحتیاط کے ذریعے ہی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روک سکتے ہیں-

سیکرٹری صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے کورونا کیسز 232 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 519,674 ہو چکی ہے۔اب تک صوبہ بھر میں 502,558 مریض علاج کے بعد مکمل صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں کورونا کے باعث 1 ہلاکت لاہور سے رپورٹ ہوئی۔ صوبہ بھر میں کورونا کے باعث اموات کی کل تعداد 13,596 ہو چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 8776 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

سیکرٹری صحت کے مطابق صوبہ بھر میں کورونا کےاب تک مجموعی طور پر 11,823,715 تشخیصی ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سے کورونا وائرس سے 133 جبکہ حافظ آباد سے 21 کیسز رپورٹ ہوئے۔ 24 گھنٹوں کے دوران فیصل آباد سے 18، راولپنڈی 16جبکہ بہاولپور سے 14 کیسز رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سرگودھا سے 8 جبکہ سیالکوٹ، رحیم یار خان، پاکپتن اور ملتان سے 3 تین کیسز رپورٹ ہوئے۔ ننکانہ چینیوٹ، گجرات اور اوکاڑہ سے 2 دو کیسز رپورٹ ہوئے، گجرانوالہ، قصور، شیخوپورہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے 1ایک کیس رپورٹ ہوا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 2.8 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 4.8 فیصد، فیصل آباد سے 3.7 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران حافظ آباد میں مثبت کیسز کی شرح 6.5 فیصد اور راولپنڈی سے 4.0 ریکارڈ کی گئی۔

سیکرٹری صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ شہری کورونا کے خلاف خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال کوہرصورت یقینی بنائیں۔ 12 سال سے زائد عمر کے تمام شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لازمی اور فوری لگوائیں۔عوام کسی بھی قسم کی رہنمائی یا شکایات کے لئے1033 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

علاوہ ازیں محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کی ڈینگی پر قابو پانے کیلئے صوبہ بھرمیں موثر انسدادی کارروائیاں جاری ہیں.سیکرٹری صحت پنجاب کے مطابق محکمہ صحت نے صوبہ بھر میں ڈینگی لاروا کو تلف کرنے اور افزائش روکنے کے لیے کاروائیاں جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 52 مریض رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی سے 28، لاہور سے 12، گوجرانولہ سے 4 جبکہ فیصل آباد سے 2 کیسز رپورٹ ہوئے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران بہاولپور، اوکاڑہ، خانیوال، شیخوپورہ، قصور اور سیالکوٹ سے 1ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔ رواں سال کے دوران پنجاب بھر میں اب تک ڈینگی کے 611 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔رواں سال کے دوران لاہور سے ڈینگی کے کل 279 کیسز سامنے آئے۔رواں سال اب تک پنجاب بھر میں ڈینگی بخار سے 2 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

سیکرٹری صحت پنجاب نے بتایا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 116 مریض داخل ہیں ۔ لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 29 مریض داخل ہیں ۔ گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب 446,428 ان ڈور مقامات کو چیک کیا۔گزشتہ روز پنجاب بھر میں محکمہ صحت کی ٹیموں نے 117,856 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا.گزشتہ روز پنجاب بھر میں 1941 مقامات سے لاروا برآمد ہوا۔ گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 82,546 ان ڈور مقامات کو چیک کیا۔گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 16,559 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا.گزشتہ روز لاہور میں 1384 مقامات سے ڈینگی لاروا تلف کیا گیا۔

سیکرٹری صحت پنجاب نے کہا کہ عوام سے کورونا کے ساتھ ساتھ ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بھی اپنانے کی اپیل کرتے ہیں۔ پنجاب کے تمام علماء کرام سے مساجد میں آنے والے نمازیوں کو ڈینگی بارے آگاہی دینے کی اپیل کی گئی ہے۔ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں، گھر کے اندر اور باہر پانی کھڑا نہ ہونے دیں، عوام صفائی کا خیال رکھ کر ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے میں اہم کردار ادا کریں.

Leave a reply