قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے ایک مریض انتقال کر گیا-
باغی ٹی وی : قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 268 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 12 ہزار 513 کورونا ٹیسٹ کیے گئے-
ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.53 فیصد
COVID-19 Statistics 23 June 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 12,513
Positive Cases: 268
Positivity %: 2.14%
Deaths: 01
Patients on Critical Care: 75— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) June 23, 2022
این ایچ آئی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.14 فیصد رہی، جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 75 مریضو ں کی حالت تشویش ناک ہے-
قبل ازیں پاکستان میں کورونا وبا پھیلنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے بھر پور عملی اقدامات کیے جارہے ہیں،ان کا کہنا تھ اکہ کورونا کی تازہ ترین صورت حال سے ہر لمحے باخبر ہیں اور احتیاطی تدابیر اختیارکرنےکے حوالے سے ایس او پیز تیارکررہےہیں-
وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے این سی او سی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ادارے کی کارکردگی سے متاثر ہیں اور اس ٹارگٹ کے حصول پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کورونا کی پھر سے آنےوالی لہر سے بچنے کےلیے صورت حال کی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے-
وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ دنیا کے دیگرملکوں کی طرح پاکستان میں بھی پچھلے چند دنوں میں کورونا کیسز میں معمولی اضافہ ہوا ہے،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کی 85 فی صد اہل آبادی کی ویکسی نیشن مکمل ہو چکی ہے،اجلاس میں ملک بھر میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تمام پہلوؤں کا بغور جائزہ لیا گیا-
یاد رہےکہ دنیا بھر کی طرف پاکستان میں بھی کورونا کیسز میں اضافہ شروع ہوگیا ہے اور اس سلسلے میں حفاظتی اقدامات بھی تیز کردیئے گئے ہیں،پاکستان کےہمسائےممالک چین ، افغانستان ، ایران اوربھارت میں کورونا کیسزمیں بڑھتےہوئے اضافے نے پاکستان کو بھی پریشانی میں ڈال دیا ہے، یہی وجہ ہے کہ وفاقی حکومت نے اس لہر سے نمٹنے کیےلیے حفاظتی اقدامات تیز کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں-