کرونا پر قابو پا لیں گے ، وزیراعظم پرامید،ایرانی سفیر کی ہوئی ملاقات

0
36

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ایرانی سفیر اور امریکی ڈیمو کریٹک پارٹی کے رہنما کی الگ الگ ملاقات ہوئی ہے.

وزیراعظم عمران خان سے اسلام آباد میں ایران کے سفیر محمد علی حسینی نےملاقات کی۔ معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی ملاقات میں موجود تھے۔ملاقات کےدوران کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے گفتگو کی گئی،

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سے امریکی ڈیموکریٹ پارٹی کے رہنماطاہر جاوید کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری بھی شریک تھے. ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی اموربھی بات چیت کی گئی

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے کچھ مریض آئے ہیں، ہم کرونا پر قابو پا لیں گے

واضح رہے کہ کرونا وائرس کیخلاف لائحہ عمل کی تیاری کے لئے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی اجلاس آج شام وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔اجلاس میں شرکت کے لئے وزرائے اعلیٰ اور دیگر اعلیٰ حکام کو آگاہ کر دیا گیا، مسلح افواج کے سربراہان اور ڈی جی آئی ایس آئی اجلاس میں شریک ہوں گے جبکہ وزیرداخلہ اعجاز شاہ ، وزیر قانون فروغ نسیم ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں کروناوائرس سےمتعلق قومی لائحہ عمل طے کیا جائے گا اور کرونا سے نمٹنے کے لئے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں کرونا سے بچاؤ کیلئے ایمرجنسی نافذ کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ اور بارڈرز مینجمنٹ سے متعلق بھی فیصلہ ہوگا۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی اجلاس میں شریک ہوں گے.وزیراعلیٰ پنجاب بھی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں.

پاکستان میں کرونا وائرس کا ایک اور مریض سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد 22 ہو گئی ہے

سندھ میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض میں تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد صوبہ سندھ میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 16 ہوگئی ہے محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ 52 سال کے شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور متاثرہ شخص 2 روز قبل اسلام آباد سے کراچی پہنچا تھا۔ کورونا وائرس کے 13 مریض آئسولیشن وارڈز میں زیر علاج ہیں جب کہ 2 مریض صحتیاب ہوکر ڈسچارج کیے جاچکے ہیں۔

خیال رہے کہ اب تک ملک میں کورونا وائرس کے 22 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے کراچی میں 16، اسلام آباد میں 2 جب کہ گلگت بلتستان 3 اور بلوچستان سے ایک  کیس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ان مریضوں میں سے سب سے پہلے سامنے آنے والے کراچی کے یحییٰ جعفری نامی نوجوان کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جب کہ باقی تمام متاثرہ افراد زیر علاج ہیں

کرونا کا پنجاب میں کوئی مریض نہیں،پنجاب میں میڈیکل ایمرجنسی ڈکلیئرکر دی ہے، یاسمین راشد

کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے وزیراعظم عمران خان نے اہم اجلاس طلب کر لیا جس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ کرونا کے حوالہ سے ملک میں ایمرجنسی نافذ کی جائے یا نہیں

Leave a reply