پاکستان کرونا الرٹ : ملک میں کورونا وائرس کے مزید234 کیسز آگئے، مجموعی تعداد 729 ہوگئی

0
34

اسلام آباد :پاکستان کرونا الرٹ : ملک میں کورونا وائرس کے مزید234 کیسز آگئے، مجموعی تعداد 729 ہوگئی،اطلاعات کےمطابق سندھ میں144، پنجاب میں 41، گلگت بلتستان میں 34،بلوچستان میں 10، خیبر پختونخوا میں 4 اور اسلام آباد میں ایک نیا کیس سامنے آیا، ایک مریض صحتیاب بھی ہوا،پاکستان میں کورونا سے 3 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جن میں سے 2 خیبر پختونخوا اور ایک کراچی میں ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 729 ہوگئی ہے جبکہ اب تک ملک میں کورونا وائرس سے 3 افراد ہلاک جبکہ پانچ صحت یاب ہوچکے ہیں۔حکام کے مطابق جمعۃ المبارک کو رات 12 بجے تک پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 495 تھی جو مزید 234کیسز سامنے آنے کے بعد 729 تک پہنچ گئی ہے۔

ہفتے کو 234 نئے کیسز میں سے سندھ میں 144، پنجاب میں 41 ،گلگت بلتستان میں 34، بلوچستان میں 10، خیبر پختونخوا میں 4 اور اسلام آباد میں ایک نیا کیس سامنے آیا ہے۔ ہفتے کو اسلام آباد میں زیر علاج ایک مریض صحتیاب بھی ہوا جس کے بعد اس وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل کراچی میں 2، حیدرآباد میں ایک اور اسلام آباد میں ایک مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کرونا مریضوں کی تعداد کے تناسب کے لحاظ سے سندھ میں آج مزید 144 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 396 تک پہنچ گٗئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ سندھ بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 396 ہوگئی ہے جن میں سے تین مریض صحت یاب ہوئے ہیں، ان میں سے 2 کا تعلق کراچی اور ایک کا حیدرآباد سے ہے۔ترجمان کے مطابق اس وقت 392 افراد کا علاج جاری ہے جن میں سے 3 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں

پنجاب میں کورونا وائرس کے کنفرم کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے اور پنجاب حکومت کے مطابق 24 گھنٹے میں مزید 41 کیسز سامنے آنےکےبعد مریضوں کی مجموعی تعداد 137 ہوگئی ہے۔ صوبائی حکومت کے مطابق پنجاب کے اندر کورونا وائرس کے تصدیق شدہ 137 کیسز میں سے 106 ڈی جی خان قرنطینہ مرکز، لاہور میں 20 گجرانوالہ میں 4 راولپنڈی میں 1ملتان میں 1 اور جہلم میں 2 کیسز ہیں جب کہ مزید 3 کیسز کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

بلوچستان میں ہفتے کے روز کورونا کے مزید 10 کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے میں اب تک 103 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کوروکنے کے لیے میل جول پرپابندی ہے، یہ وائرس میل جول سے پھیلتا ہے لہٰذا عوام سے اپیل ہے کہ وہ گھروں میں محدود رہیں۔

خیبرپختونخوا میں ہفتے کو کورونا وائرس کے مزید 4 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں مجموعی تعداد 27 ہوگئی ہے۔مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملائیشیا سے آنے والے 41 سالہ شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، متاثرہ شخص کو پولیس سروسز اسپتال قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔

اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے جس کی نگرانی وزیراعلیٰ محمود خان خود نگرانی کر رہے ہیں۔انہوں نےکہا کہ صوبے میں شادی ہالز، اتوار بازار اور مویشی منڈیاں بند رہیں گی جب کہ 5 اپریل تک تمام ریسٹورنٹس پر بیٹھ کرکھانا نہیں کھا سکتے وہاں سے لے جاسکتے ہیں۔

جبکہ گلگت بلتستان میں بھی کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور مزید 34 کیس سامنے آنے کے بعد کل تعداد 55 ہوگئی ہے۔ اسلام آباد میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 ہے۔آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کا اب تک ایک ہی کیس رپورٹ ہوا ہے۔

Leave a reply