پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 60 افراد جاں بحق ہوگئے۔
باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 62 ہزار 462 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 5 ہزار 661 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 9.06 فیصد رہی۔
برطانیہ کا بھارت کو کوروناریڈ لسٹ سے نکالنے کااعلان
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 53 ہزار 660 جبکہ ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد 23 ہزار 635 ہو گئی ۔
امریکی حکام کا ویکسین شدہ غیرملکیوں کو امریکا میں داخلے کی اجازت پر غور
سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 92 ہزار 433، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 46 ہزار 485، پنجاب میں تین لاکھ 60 ہزار 494، اسلام آباد میں 89 ہزار 117، بلوچستان میں 30 ہزار 880، آزاد کشمیر میں 25 ہزار 778 اور گلگت بلتستان میں 8 ہزار 473 ہو گئی ہے۔
سندھ میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز: آئی سی یو بیڈز کم پڑنے لگے
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 122 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 98، خیبرپختونخوا 4 ہزار 495، اسلام آباد 807، گلگت بلتستان 148، بلوچستان میں 329 اور آزاد کشمیر میں 636 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں-