امریکی حکام کا ویکسین شدہ غیرملکیوں کو امریکا میں داخلے کی اجازت پر غور

0
54
امریکی-حکام-کا-ویکسین-شدہ-غیرملکیوں-کو-امریکا-میں-داخلے-کی-اجازت-پر-غور #Baaghi

امریکی حکومت ویکسین شدہ غیرملکیوں کو امریکا میں داخلے کی اجازت پر غور کر رہی ہے۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا ہے کہ مکمل ویکسین شدہ ہونے کی شرط سفری پابندیاں اٹھانے کے سلسلے کی کڑی ہے۔

حکام کے مطابق ڈیلٹا ویرینٹ کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث پابندیاں فوری نہیں اٹھا سکتے۔

دوسر جانب برطانیہ نے بھارت کو کورونا ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان کردیا۔ بحرین، قطر، یو اے ای بھی ریڈ سے امبر (amber) لسٹ میں شامل جبکہ پاکستان بدستور ریڈ لسٹ میں شامل ہے-

تمام تبدیلیاں اتوار 8 اگست کو صبح 4 بجے سے نافذ ہوں گی تاہم پاکستان اور بنگلہ دیش جنہیں 9 اپریل کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا تھا ، ریڈ لسٹ میں رہیں گے۔

ایک حکومتی ترجمان نے کہا کہ ہندوستان ، بحرین ، قطر اور متحدہ عرب امارات کو سرخ سے امبر لسٹ میں منتقل کیا جائے گا کیونکہ ان ممالک میں حالات بہتر ہوئے ہیں۔

جبکہ پاکستان سے برطانیہ آنے والوں کو ہوٹل میں قرنطینہ کرنا ہوگا۔ ریڈ لسٹ میں شامل ممالک سے آنے والوں سے قرنطینہ کی مد میں زائد رقم وصول کی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق ایک بالغ شخص کے قرنطینہ کے اخراجات 1,750 سے بڑھ کر 2,285 پاؤنڈ ہوجائیں گے جبکہ دوسرے بالغ شخص کے لیے 1,430 پاؤنڈ ادا کرنا ہوں گے-

برطانیہ کا بھارت کو کوروناریڈ لسٹ سے نکالنے کااعلان

Leave a reply