دنیا میں کوروناپھرسراٹھانےلگا:بھارت میں 24 گھنٹوں میں 12ہزارسےزائدکورونا کیسز
نئی دہلی :دنیا بھر میں کورونا نے پھر سے تباہیاں مچانی شروع کردی ہیں ، اوراب تو اپنے ماضی کی طرح بڑی تیزی سے حملہ آور ہورہا ہے ، پاکستان کے ہمسائے میں بھارت میں ایک دن میں کورونا وائرس کے تقریباً 13 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے ملک میں وائرس کی زد میں آنے والے افراد کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 32 لاکھ 70 ہزار 577 ہوگئی ہے۔
پاکستان کے دورے پر موجود جرمن وزیرخارجہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
بھارت کی وفاقی وزارت صحت سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں لگاتار دوسرے دن 12 ہزار سے زائد کووڈ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جہاں گزشتہ روز 12 ہزار 213 اور آج 12 ہزار 847 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔پڑوسی ملک میں یومیہ مثبت کیسز کی شرح 2.47 فیصد ہے جبکہ ہفتہ وار مثبت کیسز کی شرح2.41 فیصد ہے۔
بھارت میں جمعرات کی صبح سے اب تک 14 افراد وائرس کی وجہ سے ہلاک بھی ہو چکے ہیں جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 24 ہزار 817 ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں 7 ہزار 985 افراد صحتیاب بھی ہوئے۔
اس وقت بھارت میں 63 ہزار سے زائد فعال کیسز موجود ہیں اور 24 گھنٹے کے دوران فعال کیسز کی تعداد میں 4 ہزار 848 کیسز کا اضافہ ہوا ہے۔
اس دوران سب سے زیادہ متاثر دارالحکومت نئی دہلی ہوا ہے جہاں گزشتہ 10 دن کے دوران 7 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے اور 15 جون تک مثبت کیسز کی شرح بھی 7 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔ملک میں بڑھتے ہوئے کیسز کے باوجود محکمہ صحت کے حکام نے وائرس کی ایک اور لہر کے امکانات کو مسترد کردیا ہے۔