کرونا سے متاثرہ افراد کن ممالک سے پاکستان آئے؟ پاکستان میں کرونا کا آوَٹ بریک ہوسکتا ہے، ظفر مرزا

0
35

کرونا سے متاثرہ افراد کن ممالک سے پاکستان آئے؟ پاکستان میں کرونا کا آوَٹ بریک ہوسکتا ہے، ظفر مرزا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد لندن، ایران اور عراق سے پاکستان آئے،

ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ عوام کو کرونا وائرس سے متاثرہ افراد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کروں گا،ائیرپورٹ پر مسافروں کی اسکریننگ کی جاتی ہے،کرونا وائرس 100سےزائد ممالک میں پھیل چکا ہے،اسکریننگ کے دوران متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کیاجاتا ہے،کرونا سے متاثرہ ممالک سے آنے والوں کا بھی ٹیسٹ کیاجاتا ہے،کرونا سے متاثرہ مریض جلد صحت یاب ہوجائیں گے،

ظفر مرزا نے مزید کہا کہ عوامی اجتماعات سے اجتناب کرنا چاہیے، اسکول بند کرنے کی ضرورت نہیں،اسکولوں میں بچوں کو کرونا وائرس سےبچاوَ کی احتیاطی تدابیر بتانی چاہئیں،حکومت کی حکمت عملی کے باعث پاکستان میں نسبتاً کم کیسز سامنے آئے،موثر حکمت عملی سے کرونا کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے،پاکستان میں کرونا کا آوَٹ بریک ہوسکتا ہے، جس کے لیے نیشنل ایکشن پلان تیار ہے،

سندھ میں کروناوائرس سے متاثرہ افرادک ی تعداد13ہوگئی، محکمہ صحت کے مطابق لندن سے براستہ دبئی پاکستان آنے والی پروازکے 3 مسافروں میں کروناکی تشخیص ہوئی ہے،5 افراد شام سے براستہ دوحہ کراچی آنے والی فلائٹ میں متاثر ہوئے ،ایک شخص کوصحت یابی کے بعد گھرروانہ کردیاگیاتھا،کراچی کے اسپتالوں میں12افراداس وقت قرنطینہ میں موجودہیں،

حکام نے کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں سے رابطہ رکھنے والے افراد کو بھی قرنطینہ کردیا ہے جبکہ لندن سے آنے والی پرواز کے مسافروں سے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔

قبل ازیں محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی شرقی سے تعلق رکھنے والے 53 سالہ شہری کا ٹیسٹ کیا گیا تھا جو مثبت آیا۔ متاثرہ شہری شام سے براستہ دوحہ کراچی آیا تھا جبکہ ان سے تعلق رکھنے والے تمام افراد کو قرنطینہ کرلیا گیا ہے.

کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

سعودی عرب میں بھی کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے افراد میں تشخیص ہوگئی؟

خیال رہے کہ اب تک ملک میں کورونا وائرس کے 16 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے کراچی میں 13، اسلام آباد میں 2 جب کہ گلگت بلتستان سے ایک کیس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ان مریضوں میں سے سب سے پہلے سامنے آنے والے کراچی کے یحییٰ جعفری نامی نوجوان کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جب کہ باقی تمام متاثرہ افراد زیر علاج ہیں۔

معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے ملک بھر سے کورونا کے 289 مشتبہ کیسوں کی تصدیق کیلئے ٹیسٹ کروائے گئے ۔پمز ہسپتال کے دورہ کے موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا نے کرونا وائرس کے حوالے سے قائم ائسولیشن روم کا بھی دورہ کیا ۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کرونا وائرس سے عوام کو بچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات ر ہے ہیں۔پنجاب کے محکمہ صحت پرائمری اینڈ سیکنڈری کے مطابق کورونا وائرس کے 3 مشتبہ مریض آئسولیشن وارڈز میں زیر نگرانی رکھے گئے ہیں ۔1 مشتبہ مریض نشتر ہسپتال ملتان، 1 ڈی ایچ کیو بھکر اور ایک ڈی ایچ کیو خوشاب میں زیر نگرانی ہے

 

Leave a reply