کرونا سے ن لیگی اہم شخصیت کی موت، شہباز شریف کا اظہار افسوس

0
30

کرونا سے ن لیگی اہم شخصیت کی موت، شہباز شریف کا اظہار افسوس
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے اہم رہنما ،راولپنڈی کے سیکرٹری اطلاعات کرونا سے وفات پا گئے

مسلم لیگ ن راولپنڈی کے سیکرٹری اطلاعات اکمل مرزا صاحب کورونا سے لڑتے جان کی بازی ہار گے، اکمل مرزا کرونا وائرس کے باعث جمعہ کی شب بینطیر بھٹو ہسپتال میں انتقال کر گئے وہ کرنا کے باعث گھر میں قرنطینہ تھے لیکن چار روز قبل سانس کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں آج انکی موت ہوئی ہے

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریفنے پارٹی کے راولپنڈی کے سیکرٹری اطلاعات اکمل مرزا کی کورونا سے وفات پر دکھ کا اظہارکیا ہے، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اکمل مرزا کی پارٹی، جمہوریت اور عوام کے لیےخدمات قابل تعریف ہیں،اکمل مرزا جیسے کارکن پارٹی کا اثاثہ ہوتے ہیں،ان کی کمی تادیرمحسوس ہوگی،

واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، سیاسی شخصیات بھی کرونا کا شکار ہو رہی ہیں، سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے. انکی فیملی میں بیٹی اور داماد کا کرونا ٹیسٹ بھی پازیٹو آیا ہے. کرونا مثبت آنے پر سپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

گزشتہ روز سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کرونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا تھا جس کے بعد ن لیگی رہنما نے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

کرونا مریضوں میں اضافہ، کراچی میں آغا خان ہسپتال سمیت دیگر نے مریض لینے سے انکار کر دیا

لیاقت نیشنل ہسپتال کا کارنامہ،ٹریفک حادثہ میں جاں بحق خاتون کو کرونا مثبت قرار دیکر لاش ضبط کر لی

کرونا کے کتنے مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں؟ وہ کونسا صوبہ جہاں وینٹی لیٹرز پر کوئی مریض نہیں؟

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جب کہ اس سے قبل احسن اقبال، مریم اورنگزیب، نہال ہاشمی، انجینئر امیر مقام، خواجہ سلمان رفیق، سیف الملوک کھوکھر کرونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں

تحریک انصاف کی ایک اور اہم ترین شخصیت کرونا کا شکار، بیٹی اور داماد کو بھی کرونا ہو گیا

Leave a reply