مہلک وبا کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتیں 9لاکھ 82ہزار تک پہنچ گئیں

باغی ٹی و ی رپورٹ کے مطابق:مہلک وبا کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتیں 9لاکھ 81ہزار 953 ہو گئیں جبکہ مصدقہ کیسز کی تعداد 3کروڑ20لاکھ 92ہزار 156تک پہنچ گئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دنیا میں کورونا سے متاثر 2کروڑ36لاکھ75ہزار 955افراد شفایاب ہوئے اور فعال کیسز کی تعداد74لاکھ24ہزار248رہ گئی ۔

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 2لاکھ6ہزار593افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور71لاکھ39ہزارسے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔
بھارت کورونا کیسزکے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد57لاکھ30ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ بھارت میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 91ہزار173ہوگئی ۔ برازیل میں کورونا سے متاثرہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے

جہاں46 لاکھ62ہزار افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 39ہزار65اموات ہوئی ہیں۔روس کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں11لاکھ 22 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے اور اموات کی مجموعی تعداد 19ہزار799ہوگئی ۔کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں 24ہزار746 اموات ہوئیں جبکہ 7لاکھ 84ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ۔

پیرو میں بھی 7لاکھ ہزار سے زائد افراد متاثر ہو ئے جبکہ 31ہزار870افراد لقمہ اجل بن گئے ۔جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد16 ہزار206ہوگئی جبکہ6لاکھ 65ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں7لاکھ 10ہزارسے زائد افراد متاثر ہیں اور74ہزار949 اموات ہوئیں

Shares: