بھارت کرونا سے لڑنا پاکستان سے سیکھے، راہول گاندھی

0
46

کرونا سے لڑنا بھارت پاکستان سے سیکھے، راہول گاندھی

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد بھارت کی سب سے بڑی جماعت اور اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے مقابلے میں پاکستان نے وباء کو بہتر طریقے سے نمٹا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں تیزی سے کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، اس وقت سب سے زیادہ تعداد امریکا میں ہے جبکہ دوسرے نمبر بھارت کا نمبر ہے۔

چین سے جنم لینے والی وباء نے رواں سال کے دوران پوری دنیا میں پنجے گاڑے، بھارت میں سب سے زیادہ کیسز ہونے کے بعد عالمی دنیا بھارتی حکمت عملی کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے، جہاں پر عالمی دنیا کیسز پر تشویش دکھا رہی ہے وہی پر بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندرا مودی کی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔


بھارتی اپوزیشن جماعت کے رہنما راہول گاندھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک گراف شیئر کیا، جو آئی ایم ایف کا جی ڈی پی کے حوالے سے ہے، اس کے کیپشن میں انہوں نے طنزیہ انداز میں اسے ’بی جے پی حکومت کی بڑی کامیابی‘ قرار دیا۔

Leave a reply