کورونا سے صحتیبابی کے بعد امیتابھ بچن کی کون بنے گا کروڑ پتی کے سیٹ پر واپسی

امیتابھ بچن جنہیں دو بار کورونا ہو چکا ہے اور دونوں بار انہوں نے کورونا کو شکست دیکر اپنے کام پر واپسی کی. نو دن قرنطینہ میں گزارنے کے بعد امیتابھ بچن نے کام پر واپسی کر لی ہے . 79 سالہ اداکار کا کورونا کا ٹیسٹ منفی آیا تو انہوں نے اگلی ہی صبح کام پر واپسی کا فیصلہ کر لیا امیتابھ بچن نے ”شو کون بنے گا کروڑ پتی 14 ” کی شوٹنگ کا آغاز کر دیا ہے۔امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ آپ سب نے جس طرح سے میرے لئے فکر کی اور دعائیں کیں سب کا شکر گزار ہوں . یاد رہے کہ امتیابھ بچن سوشل میڈیا پر کافی متحترک رہتے ہیں اور اپنے کام اور ذات سے جڑی اہم باتوں کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ رکھتے ہیں. امیتابھ بچن عموما اپنی پرانی تصاویر شئیر کرکے

خوبصورت کیپشن لکھتے اور پرانی یادوں کو تازہ کرتے ہیں. امیتابھ بچن کی فلم براہمسٹرا بھی ریلیز کے لئے تیار ہے ، فلم کی مرکزی کاسٹ میں امیتابھ بچن کے ساتھ عالیہ بھٹ اور رنیبر کپور شامل ہیں‌فلم نو ستمبر کو ریلیز ہونے جا رہی ہے لیکن فلم کی پوری ٹیم بالی وڈ‌کی فلموں کے بائیکاٹ کے رجحان سے ڈری ہوئی ہے. دوسری طرف عالیہ بھٹ نے بھی فلم کی پرموشن کے دوران یہ کہہ دیا کہ جس کو میں پسند ہوں وہ مجھے دیکھے جس کو نہیں پسند وہ نہ دیکھے عالیہ کی اس بات کے بعد براہمسٹرا کے بائیکاٹ کا بھی ٹرینڈ چل رہا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ ٹرینڈ فلم کے بزنس پر کتنا اثر انداز ہوتا ہے.

Comments are closed.