کاروبار اور معمولات زندگی معمول میں ہونے کے باوجود متحدہ عرب امارات میں کورونا ایس او پیز پر عمل، آخر کیوں ؟
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، متحدہ عرب امارات میں بھی اس وقت کورونا وبا ہے لیکن ان کا معمول ہم سے بالکل مخلتلف ہے . تمام مارکیٹیں کھلی ہیں. اسی طرح پبلک ٹرانسپورٹ بھی جاری ہے .نظام زندگی رواں دواں ہے کرونا کی وجہ سے کہیں لاک ڈاؤن نہیں ہے لیکن تمام لوگ کرونا ایس او پیز کا پابندی کے ساتھ خیال رکھ رہے ہیں. ان ایس او پیز کو فالو کرنے میں عام ٹیکسی ڈرائیورز ، مارکیٹ کے افراد سب کرونا کے ضوبط کو اپنانے میں باقائدگی سے عمل کر رہے ہیں. اسی طرح مزدور طبقہ بھی ان پابندیوں کا خیال رکھتے ہوئے کرونا ایس و پیز کو اپنا رہا ہے .
دیکھا گیا ہے کہ عرب امارات میں جو پاکستان موجود ہیں وہ بھی کرونا کے ایس او پیز پر سختی سے کاربند ہیں. حیرانگی کی بات ہے ہمارے ملک میںان کرونا ایس او پیز کو بری طرح نظر انداز کیا جاتا ہے . جبکہ یہی پاکستان جب باہر کے ملک میںموجود ہیںتو ان اصول ضوابط پر باقاعدگی سے عمل پیرا ہیں.
ان قوائد و ضوابط کو اپنانے اور اس پر عمل کروانے میں حکومت کا بہت عمل دخل ہے . حکومت جب سنجیدگی اور اخلاص کے ساتھ یہ عزم کر لے کہ اپنے شہریوں سے ان ایس او پیز کو اپنانا ہے تو پھر شہری بھی خیال رکھنے پر مجبور ہوںگے پاکستان میں بد قسمتی سے حکومتیں اور انتظامیہ اس سلسلے میں مخلص نظر نہیں آتی . جس وجہ سے عوام اور شہری بھی ان کو پس پشت ڈال رہے ہیں.