امریکہ ایٹمی جنگ کی تیاریاں کررہا ہے،خلیج عرب میں ایٹمی آبدوزیں پہنچادیں‌

0
50

واشنگٹن :امریکہ ایٹمی جنگ کی تیاریاں کررہا ہے،خلیج عرب میں ایٹمی آبدوزیں پہنچادیں‌،اطلاعات کے مطابق خلیج عرب ایک بارپھرعالمی قوتوں کا کھلواڑہ بننے جارہی ہے، ادھرذرائع کے مطابق امریکی بحریہ کی جوہری گائیڈڈ میزائل سے لیس آبدوز یو ایس ایس جارجیا ایران کی آبی حدود میں واقع آبنائے ہرمز سے گزر کر خلیج عرب میں پہنچ گئی۔

خبر رساں اداروں کے مطابق اس کے ساتھ امریکا کے 2 جنگی جہاز بھی رواں دواں تھے۔ امریکی بحریہ نے گزشتہ روز ایک بیان میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جوہری طاقت کی حامل اوہائیو کلاس گائیڈڈ میزائل سے لیس آبدوز یو ایس ایس جارجیا ( ایس ایس جی این 729) 21 دسمبر کو گائیڈڈ میزائل سے لیس جنگی جہاز یو ایس ایس پورٹ رائل ( سی جی 73) اور یو ایس ایس فلپائن سی ( سی جی 58) کے ساتھ آبنائے ہرمز سے گزر کر خلیج عرب میں داخل ہوئی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے ایران اور اس کے اتحادیوں کو خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی مفادات پر کسی بھی حملے کی صورت میں انتہائی غیر معمولی ردعمل دیا جائے گا۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ امریکہ کی بڑھتی ہوئی جنگی تیاریوں کوچین بھی مانیٹرکررہا ہے ، چین کے ساتھ ساتھ پاکستانی افواج بھی امریکی جنگی منصوبوں کوبڑے غورسے دیکھ رہی ہیں

Leave a reply