ملک میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 67 اموات

0
44
ملک-میں-کورونا-سے-گزشتہ-24-گھنٹوں-کے-دوران-مزید-67-اموات #Baaghi

پاکستان میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 67 افراد جاں بحق ہوگئے-

باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 53 ہزار 158 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں مزید 2 ہزار 988 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ24گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 5.62 فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ7 ہزار 508 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 787 ہو گئی ہے-

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 45 ہزار 369، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 68 ہزار 748، پنجاب میں 4 لاکھ 14 ہزار 390، اسلام آباد میں ایک لاکھ 2 ہزار 863، بلوچستان میں 32 ہزار 591، آزاد کشمیر میں 33 ہزار 379 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 168 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 225 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 159، خیبرپختونخوا 5 ہزار 270، اسلام آباد 889، گلگت بلتستان 181، بلوچستان میں 342 اور آزاد کشمیر میں 721 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ موجودہ کورونا ویکسینیشن پالیسی کے پیش نظر کورونا وائرس سے جلد چھٹکارا پانا ممکن نہیں ہے

ڈی ڈبلیو کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے یورپی دفتر کے سربراہ نے بھی عالمی وبا پر قابو پانے کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کے نتائج پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا ہے کہ اب یقین ہوتا جا رہا ہے کہ کورونا وائرس اگلے کئی برسوں تک موجود رہے گا کورونا پر قابو پانا فوری طور پر مکمن دکھائی نہیں دے رہا کیونکہ وائرس مسلسل اپنی شکل بدل رہا ہے ۔

ملک میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام عالم کے ہیلتھ حکام کو مل بیٹھ کر ویکسینیشن کے موجودہ پروگرام اور طریقہٴ کار کا جائزہ لینا ہو گا اور مستقبل کی ترجیحات اقوام کی ضروریات کے تناظر میں مرتب کرنی ہوں گی۔

واضح رہے کہ عالمی ادارہٴ صحت نے رواں برس مئی میں کہا تھا کہ جب بیشتر اقوام میں ستر فیصد تک ویکسینیشن کا عمل مکمل ہو جائے گا تو ان ممالک میں کورونا وائرس کی وبا دم توڑ جائے گی۔ بظاہر ایسا نہیں ہوا اور کوویڈ 19 کی موجودہ نئی لہر خطرہ بنی ہوئی ہے۔

ہانس کلوگے سے جب مئی کے ان کے بیان کے حوالے سے پوچھا گیا کہ وہ اس موقف پر قائم ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ زمینی حقائق نے ماضی کی صورت حال کو اب پوری طرح تبدیل کر دیا ہے۔

Leave a reply