fbpx

کورونا سے مزید 73 افردا جاں بحق

پاکستان میں کوروناسے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 73 افراد جاں بحق ہوگئے-

باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 56 ہزار 733 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 2 ہزار714 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ12 ہزار809 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار938 ہو گئی جبکہ مثبت کیسز کی شرح 4.78 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 46 ہزار 804، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 69 ہزار 429، پنجاب میں 4 لاکھ 16 ہزار901، اسلام آباد میں ایک لاکھ 3 ہزار293، بلوچستان میں 32 ہزار658، آزاد کشمیر میں 33 ہزار 490 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 198 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 291 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 198، خیبرپختونخوا 5 ہزار 310، اسلام آباد 892، گلگت بلتستان 182، بلوچستان میں 344 اور آزاد کشمیر میں 727 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔