واشنگٹن: عالمی وبا کورونا وائرس نے ایک بار پھر دنیا بھر میں تباہی مچانا شروع کر دی ہے اس حوالے سے امریکہ نے کورونا سے متاثرہ خطرناک ممالک کی فہرست جاری کر دی۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ کی جانب سے 16 ایسے ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے جو اس وقت کورونا کی وجہ سے خطرناک سمجھے جا رہے ہیں۔

امریکی مرکز برائے تحفظ و انسداد امراض کی جاری کردہ فہرست میں یونان، آئر لینڈ، لیبیا، اندورا، قازقستان، مالٹا، لیسوتھو، کوراکاؤ، جبل طارق، غواڈالوپ، آئل آف مین، مارٹینیق، سینٹ بار تھلیمی، امریکی جزائر ورجن اور سینٹ مارٹن جیسے ممالک شامل ہیں۔

ان ممالک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث سیاحت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

امریکی مرکز کا کہنا ہے کہ ان مقامات پر سفر کرنے سے پہلے یقینی بنایا جائے کہ آپ کو مکمل طور پر ویکسین دی گئی ہے اور غیر محفوظ شدہ مسافروں کو ان مقامات پر غیر ضروری سفر سے گریز کرنا چاہیے۔

دوسری جانب امریکی ادارے انفیکشیئز ڈیزیز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی کا کہنا ہے کہ ویکسین ہمیں بیمار ہو کر اسپتال پہنچنے اور شدید بیمار ہونے یا مرنے سے بچا رہی ہے ویکسین لگوانے والے افراد میں بغیر علامات یا معمولی علامات والا کورونا ہوسکتا ہے تاہم اس کے علاوہ مکمل ویکسین شدہ افراد میں کورونا کی شدت میں بھی کمی دیکھی گئی۔

دنیا بھر میں کورونا فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 54 لاکھ 74 ہزار سے زائد ہو گئی

امریکی ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کی رپورٹ کے مطابق ویکسین لگوانے والے افراد کے کورونا کا شکار یا انتقال کرنے کی شرح ایک فیصد سے بھی کم ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 کروڑ سے بڑھ گئی ہےجبکہ 42 لاکھ 58 ہزار 693 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 18 کروڑ 5 لاکھ 31 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 54 لاکھ 74 ہزار سے زائد ہے۔

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 30 ہزار 497 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 60 لاکھ 49 ہزار سے زائد متاثر ہیں فرانس میں 61 لاکھ 78 ہزار 632 افراد متاثر اور ایک لاکھ 11 ہزار 993 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ترکی میں 57 لاکھ 95 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر اور 51 ہزار 645 ہلاک ہو چکے ہیں۔

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 99 لاکھ 86 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 5 لاکھ 58 ہزار 597 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 17 لاکھ 67 ہزار سے زائد ہے اور 4 لاکھ 25 ہزار 789 افراد جان کی بازی ہار چکے ہی-

 

روس میں 63 لاکھ 34 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 60 ہزار 925 ہے برطانیہ میں 59 لاکھ 23 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ 29 ہزار 881 اموات ہوچکی ہیں پاکستان میں میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 47 ہزار 999 جبکہ ملک بھر میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 23 ہزار 575 ہو گئی ہے-

پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.22 فیصد ہو گئی

Shares: