کرونا تباہی ، امریکی صدر چین سے بڑا مطالبہ کرنے جارہے

0
43

کرونا تباہی ، امریکی صدر چین سے بڑا مطالبہ کرنے جارہے

باغی ٹی وی :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ چین پر کرونا کی وبا پھیلانے کے جرم میں ہرجانہ عاید کرنے پرغور کر رہےہیں۔ وائٹ ہائوس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم ‘کوویڈ ۔19’ کے شکار ہونےوالے افراد کے علاج کے ساتھ ساتھ بہ تدریج معاشی سرگرمیوں کی اجازت دینے کے پروگرام پرعمل پیرا ہیں۔ انہوں نے چین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی ایک فریق کی خراب کار کردگی کے نتیجے میں پوری دنیا کو خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔

کرونا کے مریضوں کی تشخیص کے لیے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا میں کسی بھی دوسرے ملک کی نسبت کئی گنا زیادہ ٹیسٹ لیے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بعض ممالک نے امریکا میں اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی کے پروگرام کے طریقہ کار کی جان کاری کے لیے رابطے کیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے لاکھولوگوں کو ذاتی حفاظت کےلیے سازوسامان مہیا کیے ہیں۔ ہم کرونا کے حوالےسے حقیقی اعدادو شمار فراہم کرتے ہیں لیکن دوسرے ممالک ایسا نہیں کررہے ہیں۔امریکی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ ایک سال کے دوران معیشت میں بہتری آئے گی۔ آئندہ سال بہت اچھا ہوگا۔ امریکا دنیا کی بہترین معیشت کا حامل ہے لیکن وبائی مرض نے اس کو متاثر کیا ہے.
واضح‌رہےکہ امریکا کے اسپتالوں میں 8 لاکھ 14 ہزار 714 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 14 ہزار 186 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 لاکھ 38 ہزار 990 کورونا مریض اب تک شفا یاب ہو چکے ہیں۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 29 ہزار 422 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 23 ہزار 521 ہو چکی ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 26 ہزار 977 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 1 لاکھ 99 ہزار 414 رپورٹ ہوئے ہیں۔فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 23 ہزار 293 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 65 ہزار 842 ہو گئے۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 6 ہزار 126 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 58 ہزار 758 ہو گئے.برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 21 ہزار 92 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 57 ہزار 149 ہو گئی۔

ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 900 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 12 ہزار 261 ہو گئے۔ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 ہزار 806 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 91 ہزار 472 ہو گئے۔کورنا وائرس سے روس میں کل اموات 794 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 87 ہزار 147 ہو چکی ہے۔

Leave a reply