چنیوٹ میں محکمہ صحت کی جانب سے کرونا ویکسینیشن لگانے کا آج سے آغاز کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بنائے گئے کرونا ویکسینیشن سنٹر کا افتتاح کر دیا، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے ویکسین کی مقدار اور اسے محفوظ رکھنے کیلئے آئس لائن ریفریجریٹر کی ورکنگ کا بھی جائزہ لیا
ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد ریاض نے باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں 260 فرنٹ لائن ڈاکٹرز ۔ ہیلتھ ورکرز کو کرونا ویکسین لگائی جائے گی ۔
چنیوٹ میں پہلے مرحلے میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کے 100 ہیلتھ ٹی ایچ کیو ہسپتال لالیاں میں کے 100 اور ٹی ایچ کیو بھوانہ کے 60 ہیلتھ ملازمین کو کرونا ویکسین لگائی جائے گی ۔
چنیوٹ ۔ محکمہ صحت کی جانب سے کرونا ویکسینیشن لگانے کا آج سے آغاز کر دیا گیا #BaaghiTv #PakistanZindabad #Chiniot #coronavirus #COVID19 #vaccine @GovtofPakistan @ChiniotDc @PTIOfficialCHT pic.twitter.com/babrc5UYuq
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) February 6, 2021
ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے مزید کہا کہ ہیلتھ کیئر ورکرز نے انتہائی محنت اور جانفشانی سے کورونا وبا کے دوران خدمات سر انجام دیں ۔ فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز ہمارے ہیرو ہیں شہری کورونا کی وبا کے خاتمہ تک احتیاطی وحفاظتی تدابیر لازمی اختیار کریں ۔