کورونا ویکسین لگوانے پر سعودی عرب بازی لےگیا، اہم اعلان کردیا

0
42

کورونا ویکسین لگوانے پر سعودی عرب بازی لے گیا، اہم اعلان کردیا

کرونا ویکسین لگوانے کے حوالے سے سعودی عرب بازی لے گیا سعودی عرب میں وزارتِ صحت نے موبائل ایپلی کیشن صحتی کے ذریعے کووِڈ-19 کی ویکسین لگوانے والے شہریوں اور مکینوں کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کردیا ہے۔

خواہشمند افراد کو کووِڈ-19 کی ویکسین حکومت کی جانب سے مفت لگائی جائے گی۔

سعودی عرب کی فوڈ اور خوراک اتھارٹی نے گذشتہ جمعرات کوامریکا کی دواساز فرم فائزر کی جرمن کمپنی بائیواین ٹیک کے اشتراک سے تیارکردہ کووِڈ-19 کی ویکسین کو مملکت میں استعمال کرنے کی منظوری دی تھی۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے)کے مطابق’’اتھارٹی نے فائزر کے 24 نومبرکو فراہم کردہ ڈیٹا کی بنیاد پر ویکسین کے اندراج کی منظوری کا فیصلہ کیا تھا۔اب اس کمپنی کی ویکسین مملکت میں استعمال کے لیے درآمد کی جائے گی۔‘‘

فوڈ اور ڈرگ اتھارٹی نے ویکسین کے مؤثر اور محفوظ ہونے کا تفصیلی جائزہ لیا تھا اور کمپنی کے فراہم کردہ ڈیٹا کے جائزے کے لیے کئی اجلاس منعقد کیے تھے۔ان میں مقامی اور بین الاقوامی ماہرین اور سائنس دان بھی شریک ہوئے تھے۔دواساز کمپنی کے نمایندے سے ملاقاتوں میں اتھارٹی نے مختلف سوالات پوچھے تھے۔

سعودی عرب میں فائزر کی مہیا کردہ ویکسین تین مراحل میں لگائی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں 65 سال سے زاید عمر کے شہریوں اور مکینوں کو ترجیح دی جائے گی۔اس کے علاوہ کرونا وائرس کے خلاف محاذِ اوّل پر لڑنے والے طبّی عملہ اور سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور پہلے سے مختلف دیرینہ امراض کا شکار افراد کو ترجیحاً سب سے پہلے ویکسین لگائی جائے گی۔

Leave a reply