کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 10 لاکھ 81 ہزار 528 افراد ہلاک

0
32

باغی ٹی وی : کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 10 لاکھ 81 ہزار 528 افراد ہلاک اور 3 کروڑ 77 لاکھ 56 ہزار 558 متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 2 کروڑ 83 لاکھ 61 ہزار 711 ہوگئی ہے اور83 لاکھ 13 ہزار 319 ایکٹیو کیسزہیں۔امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ 19 ہزار 695 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور79 لاکھ 91 ہزار 998 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں 71 لاکھ 20 ہزار 538 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ایک لاکھ 9 ہزار 184 اموات ہوئی ہیں۔برازیل کورونا سے متاثرہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں 50 لاکھ 49 سے زائد افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 50 ہزار 506 اموات ہوئی ہیں۔

روس میں 12 لاکھ 98 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 597 ہو گئی ہے۔کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں 27 ہزار834 اموات ہوئی ہیں جبکہ 9 لاکھ 11 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ارجنٹائن میں بھی 8 لاکھ94 ہزار 216 افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 23ہزار868 اموات ہوئی ہیں۔ اسپین میں 8 لاکھ 90 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 32 ہزار929 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ پیرو میں 8 لاکھ 49 ہزار 371 افراد متاثر اور 33 ہزار 305 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

چین میں کرونا کے 6 نئے کیسز آنے کے بعد 90 لاکھ شہریوں کے ٹیسٹ کا فیصلہ


کورونا سے پہلی ہلاکت 11 جنوری2020 میں چین میں رپورٹ ہوئی۔ 9 اپریل کو کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ ہوگئی تھی۔ کورونا سے پہلی ایک لاکھ اموات ابتدائی89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔

رواں سال 24 اپریل کو کورونا سے اموات کی تعداد2 لاکھ تک پہنچ گئی تھی اورایک سے2 لاکھ اموات کیلئے صرف 15دن کا وقت لگا۔ 13مئی تک دنیا بھر میں 3 لاکھ اموات رجسٹرڈ ہوئیں اور 2سے3لاکھ اموات تک پہنچنے میں 19دن لگے۔

چین میں کرونا وائرس کے 6 کیسز سامنے آنے پر 90 لاکھ شہریوں کے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

محکمہ صحت کے حکام نے کہا ہے کہ ساحلی شہر چنگ ڈاؤ میں کورونا کے چند کیسز سامنے آنے کے بعد پانچ دن میں شہر کے 90 لاکھ شہریوں کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پیر کو چین میں کئی ماہ بعد اتنے بڑے پیمانے پر کورونا کے ٹیسٹ کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

چین نے زیادہ تیزی سے اقدامات کرتے ہوئے کرونا وائرس پر بڑی حد تک قابو پا لیا لیکن دنیا کے زیادہ تر ملکوں میں اب تک کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں اور وبا کا پھیلاؤ جاری ہے۔ چنگ ڈاؤ کے میونسپل ہیلتھ کمیشن نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ اتوار کو شہر میں چھ کورنا کیسز کی تصدیق ہوئی۔ چین کے اس شمالی مشرقی شہر کی آبادی 94 لاکھ ہے اور وائرس کے کیسز ایک ہسپتال میں سامنے آئے۔

Leave a reply