کرونا سے متعلق احتیاطی تدابیر، رکشے والے کا قابل تحسین و تقلید اقدام
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، کرونا وائرس سے احتیاط تدابیر اختیار کرنے کے لیے عام رکشہ والے نے جو اقدام کیے وہ سب کے لیے مثال اور نمونہ ہے . اپنی حیثیت سے بڑھ کر اس رکشہ ڈرائیور نے رکشہ میں پانی کا انتظام کیا ہوا ہے اور ساتھ صابن کا بھی انتظام ہے . سواری کو بٹھانے سے پہلے وہ کہتا ہے کہ پہلے ہاتھ دھو لیں، سواری کے ہاتھ دھلوا کر پھر اسے اپنے رکشہ میںبٹھاتا ہے . رکشے والے کا یہ کردار یقینا سب کے لیے مثال ہے اوراس پر جس قدر اس کی تحسین کی جائے کم ہے .
کرونا احتیاط کے متعلق رکشے والے کا مثالی کردار pic.twitter.com/XLQTJO1FpT
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) June 7, 2020
واضح رہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے پر ملک میںکرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے . ملک بھر میں کورونا منہ زور ہو گیا، ایک دن میں ریکارڈ 4 ہزار 960 افراد متاثر ہو گئے جس کے بعد مریضوں کی تعداد 98 ہزار 943 ہو گئی، چوبیس گھنٹوں میں 67 افراد زندگی کی جنگ ہار گئے، مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار 2 ہو گئی۔
ملک میں کورونا کا پھیلاؤ مزید تیز ہوگیا، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں ریکارڈ 4 ہزار 960 کیسز سامنے آئے جس کے بعد تعداد 98 ہزار 943 ہو گئی، پنجاب میں 37 ہزار 90، سندھ 36ہزار 364، خیبرپختونخوا میں 13ہزار ایک اور بلوچستان میں 6 ہزار 221 مریض ہیں۔
اسلام آباد میں 4 ہزار 997، گلگت بلتستان 927 اور آزاد کشمیر میں 361 کیسز ہیں، ملک بھر میں ایک دن 67 افراد کی زندگیوں کو کورونا نگل گیا،
جس کے بعد اموات کی تعداد 2002 ہو گئی۔