حکومت کی آستینوں میں شہباز گل جیسے چین دشمن لوگ بیٹھے ہیں تو سی پیک کیسے کامیاب ہو سکتا ہے؟احسن اقبال

0
36

لاہور:حکومت کی آستینوں میں شہباز گل جیسے چین دشمن لوگ بیٹھے ہیں تو سی پیک کیسے کامیاب ہو سکتا ہے؟اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے رہنما اور نوازشریف کے ارسطو جانے والے رہنما احسن اقبال نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹرشہبازگل کے خلاف الزام تراشی کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی آستینوں میں شہباز گل جیسے چین دشمن لوگ بیٹھے ہیں تو سی پیک کیسے کامیاب ہو سکتا ہے؟

 

 

 

باغی ٹی وی کے مطابق احسن اقبال نے کہا ہے کہ شہبازگل کے چین جیسے دوست ملک کےبارے میں جو بیان ہے اس کے بعد ان سے فوراآستعفیٰ لینا چاہیے ، احسن اقبال نے مزید کہا کہ حکومت کی آستینوں میں جو لوگ چھپے بیٹھے ہیں وہ سی پیک کے دشمن ہیں

 

 

یاد رہے کہ ن لیگ کے رہنما پچھلے کئی دنوں سے حکومتی ذمہ داران کے خلاف مسلسل زہراگلنے کا مشن سرانجام دے رہے ہیں اورشریف برادران کے خلاف کرپشن کے بڑے بؔڑے ثبوتوں پرسے عوام کی توجہ ہٹانے کےلیے اس قسم کا محاذ استعمال کررہے ہیں ، احسن اقبال کے اس الزام کے جواب میں ڈاکٹرشہبازگل نے احسن اقبال کی اصلیت پرسے پردہ اٹھاتے ہوئے اہم بات کہہ دی ہے

 

 

Leave a reply