کرونا وائرس، 14 اپریل کے بعد لاک ڈاؤن ہٹایا جائیگا یا نہیں؟ اعلان ہو گیا

0
46

کرونا وائرس، 14 اپریل کے بعد لاک ڈاؤن ہٹایا جائیگا یا نہیں؟ اعلان ہو گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی سندھ میں 14 اپریل کے بعد بھی لاک ڈاون رہے گا

سعید غنی کا کہنا تھا کہ کراچی 14 اپریل کے بعد کچھ چیزوں پر عوام کو ریلیف دیا جائے گا ،کراچی کچھ پر پابندیاں ہوگئی اور عوام کو کچھ کے لئے پابند کیا جائے گا،کراچی کی عوام یہ نہ سمجھے کہ 14 اپریل کے بعد صورتحال نارمل ہوجائے گی

دوسری جانب پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ چینی ڈاکٹر نے 28 روز کے لاک ڈاؤن کا کہا تھا، 14 اپریل کے بعد صورتحال دیکھ کر فیصلہ کریں گے.شہری اپنے بزرگوں کا خیال رکھیں انہیں گھروں سے نہ نکلنے دیں ہم ایک سے دو ہفتے میں 5 ہزار ٹیسٹ روزانہ کرنے کی صلاحیت حاصل کرلیں گے،

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے سوشل سکیورٹی ہسپتال ملتان روڈ پر کورونا وارڈ کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا ہم روزانہ 3 ہزار ٹیسٹ کر رہے ہیں، کورونا سے بچنے کیلئے ماسک ضرور پہنیں، 60 سال سے زائد عمر کے افراد زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا پنجاب میں سوشل سیکیورٹی ہسپتال میں بیڈز مختص کر دیئے، حفاظتی سامان کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا پنجاب میں کورونا کے سب سے زیادہ تعداد تبلیغی جماعت کے کارکنوں اور زائرین کی ہے، جو حالات نظر آرہے ہیں اس میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھ رہی ہوں، لوگوں سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں اور احتیاط کریں، اپنے بزرگوں کی صحت کے لئے ان سے فاصلہ اختیار کریں.

وزیر اعلیٰ ہاؤس میں کابینہ کے اہم ارکان کا مشاورتی اجلاس ہوا،اجلاس میں کورونا وائرس کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سڑکوں اور دکانوں کے رش پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھےابتدائی سات روز والا لاک ڈاؤن چاہیے،بلا ضرورت کسی کو کہیں جانے کی اجازت نہ دی جائے، کورونا وائرس کے اعداد وشمار تشویشناک ہیں۔

پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی، کم سٹاف اور حفاظتی انتظامات کے ساتھ بڑی صنعتوں کو کھولنے کی اجازت دے دی گئی۔صوبہ پنجاب میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے پیش نظر پنجاب حکومت نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن لگایا جس کا آج 14 واں روز ہے، تمام مارکیٹیں، سینما گھر، شادی ہالز ، صنعتیں بند ہیں، پنجاب حکومت نے آج لاک ڈاؤن میں نرمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکسٹائل، سپورٹس گڈز ، سرجیکل اور طبی آلات بنانے والی صنعتیں کم سٹاف اور حفاظتی انتظامات کے ساتھ کام شروع کر سکتی ہیں، فروٹ ، سبزیاں ، آٹو پارٹس، گوشت اور گوشت کی مصنوعات کی صنعتوں کو کھولنے کی اجازت بھی دے دی گئی

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

بلوچستان حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید 2ہفتوں کی توسیع کردی،بلوچستان میں21اپریل تک لاک ڈاؤن برقراررکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے. اب کرونا وائرس سے احتیاطی تدابیر کے طور پر بلوچستان میں لاک ڈاؤن 21 اپریل تک جاری رہے گا، لاک ڈاؤن کے دوران مارکیٹس، شاپنگ مال، تعلیمی ادارے، پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی

بلوچستان کے صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق نماز جمعہ کے لیے تمام مساجد کھلی رہے گی، 3 سے 5 افراد مساجد میں نماز ادا کرینگے، عوام الناس سے نماز جمعہ گھروں میں پڑھنے کی اپیل کی گئی ہے

واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 54 ہوگئی جبکہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4005 تک پہنچ گئی ہے۔

سندھ میں آج کرونا کے مزید 54 کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 986 ہوگئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔

Leave a reply