کرونا وائرس، احتیاطی تدابیر، بزرگ شہریوں ، بچوں کو گھروں سے نکلنے سے روک دیا گیا

0
38

کرونا وائرس، احتیاطی تدابیر، بزرگ شہریوں ، بچوں کو گھروں سے نکلنے سے روک دیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر شارجہ ایگزیکٹو کونسل نے شادی ہالوں ، ایونٹ ہالوں ، ہوٹلوں ، سمیت تمام اجتماعی تقریبات منسوخ کر دی ہیں.

اس اقدام کو نئے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے احتیاطی تدابیر کے طور پر نافذ کیا گیا ہے۔ کونسل نے کہا کہ معطلی کی مدت جائزے میں اضافہ کیا جا سکتا ہے.۔شارجہ بلدیہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور کمیونٹی ممبروں کی صحت اور حفاظت کے تحفظ کے لئے احتیاطی اقدام کے طور پر شہر میں متعدد مصروف عوامی پارک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

شارجہ کی وزارت صحت نے ملک کے بزرگ شہریوں اور غیر ملکیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے گھر پر رہیں اور رش والے مقامات پر جانے سے گریز کریں تاکہ وہ اپنے آپ کو کرونا وائرس سے بچا سکیں، بچوں کے حوالہ سے بھی والدین کو ہدایت کی گئی ہے کہ بچوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے دیا جائے تا کہ وہ صحت مند رہیں اور مہلک وائرس سے بچیں

دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے اٹلی کے ساتھ تمام اندرون اور بیرون ملک پروازوں کی معطلی کا اعلان کیا ہے۔ ابوظہبی میں شادی کی تقریبوں پر اتوار سے پابندی عائد کردی گئی ہے تاکہ ملک میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے. محکمہ ثقافت کے مطابق کسی بھی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف محکمہ قانونی اقدامات اٹھائے جائیں گے

Leave a reply