کرونا وائرس، برطانیہ میں بھی فوج بنا رہی ہے فیلڈ ہسپتال

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کروناوائرس کے مریضوں کے علاج کے لئے برطانیہ میں فوج کی مدد سے عارضی اسپتال بنانے کا کام شروع کردیا گیا ہے

لندن میں تیار کیے جانے والے عارضی اسپتال میں کرونا وائرس کے چار ہزار مریضوں کی گنجائش ہوگی۔ ہسپتال میں ابتدائی طور پر 500 وینٹی لیٹر لگائے جائیں گے۔ عارضی ہسپتال لندن کے ایکسیل سینٹر میں قائم کیا جارہا ہے۔ جس میں صرف کرونا کے مریضوں کا علاج ہوگا، یہ ہسپتال برطانوی فوج بنا رہی ہے،جس کی ہدایات برطانوی وزیراعظم نے دی تھیں

قبل ازیں برطانیہ میں پبلک ہیلتھ انگلینڈ نے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جلد لندن میں کروناوائرسٹ ٹیسٹ کی سہولت گھروں میں فراہم کی جاسکے گی۔ کٹ کے ذریعے گھر بیٹھے 15منٹ میں ٹیسٹ ہوجائے گا۔ کروناوائرس کٹ امازون یاہائی اسٹریٹ سے خریدی جاسکے گی۔ جس پر کام جاری ہے جلد عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے تین ہفتوں کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کر رکھا ہے، لاک ڈاؤن کے دوران دو سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہے۔برطانیہ میں لاک ڈاؤن 3 ہفتوں کے لئے کیا گیا ہے اس دوران تمام مارکیٹس، تعلیمی ادارے، ٹرانسپورٹ بند رہے گی اور کسی کو گھر وں سے نکلنے کی اجازت نہیں ہو گی.عوام کو صرف ضروری اشیا کی خریداری کام پر جانے کی اجازت ہوگی غیر ضروری گھر سے باہر نکلنے افراد پر جرمانہ عائد کیا جا سکے گاجنازہ کے علاوہ تمام تقریبات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے؛

کوروناوائرس کاپھیلاؤروکنے کیلئےبرطانوی حکومت نے قانون سازی کی تیاری کرلی،کوروناٹیسٹ سے انکار کرنیوالے افراد کوایک ہزار پاؤنڈ جرمانہ دینا پڑے گا،

برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب؟

کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی وبا دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہی ہے، لندن بھی اس سے متاثر ہوا ہے، اس سے بچاؤ کے لئے شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں،اگر کوئی بیمار ہے یا کرونا کی علامات پائی جاتی ہیں تو پورے گھر کے ارکان کو کم از کم 14دنون کیلئے قرنطینہ میں رہنا چاہئے۔ سترسال عمر کے لوگوں کو وائرس سے بچنا چاہئے۔کورونا وائرس بچوں اور بزرگوں کو زیادہ متاثر کرتاہے اور ان کے مرنے کا خطرہ ہے.

Shares: