کرونا وائرس، برطانوی وزیراعظم کی حالت تشویشناک، ہسپتال منتقل

0
39

کرونا وائرس، برطانوی وزیراعظم کی حالت تشویشناک، ہسپتال منتقل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو کرونا وائرس کی وجہ سے حالت تشویشناک ہونے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

برطانوی وزیراعظم کو کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطین کر لیا تھا اور وہ گھر سے ہی فرائض سرانجام دے رہے تھے تا ہم انکی طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا،جہاں ان کے مزید ٹیسٹ کئے جائیں‌ گے.

برطانوی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق برطانوی وزیراعظم کو معمول کے ٹیسٹ کے لیے ہسپتال داخل کیا گیا ہے.

قبل ازیں برطانوی وزیراعظم اور برطانوی اسٹیٹ ہیلتھ سیکرٹری میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی،برطانیہ کی نائب وزیر صحت 62 سالہ نیڈن ڈورس بھی 11 مارچ کو کورونا کا شکار ہوئی تھیں اور اب تینوں اہم حکومتی عہدیدار قرنطینہ میں ہیں۔یہ خدشہ پہلے ہی کیا جا رہا تھاکہ وزیر اعظم بورس جانسن کے بعد کئی سیاستدانوں اور حکومتی عہدیداروں میں بھی کورونا کے شکار ہونے کا خدشہ ہے، کیوں کہ وزیر اعظم نے گزشتہ کئی دن سے متعدد افراد سے ملاقاتی کی تھیں۔

کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے تین ہفتوں کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کر رکھا ہے، لاک ڈاؤن کے دوران دو سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہے۔برطانیہ میں لاک ڈاؤن 3 ہفتوں کے لئے کیا گیا ہے اس دوران تمام مارکیٹس، تعلیمی ادارے، ٹرانسپورٹ بند رہے گی اور کسی کو گھر وں سے نکلنے کی اجازت نہیں ہو گی.عوام کو صرف ضروری اشیا کی خریداری کام پر جانے کی اجازت ہوگی غیر ضروری گھر سے باہر نکلنے افراد پر جرمانہ عائد کیا جا سکے گاجنازہ کے علاوہ تمام تقریبات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے؛

برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب؟

کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

قبل ازیں برطانوی حکومت نے کرونا وائرس کے پیش نظر نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے جس کے تحت برطانوی شہریوں کو 30 ممالک کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پاکستان برطانیہ کی حالیہ ٹریول ایڈوائزری میں شامل نہیں اور برطانوی شہری پاکستان کا سفر کر سکتے ہیں۔ کرونا وائرس کے پیش نظر برٹش ایئر ویز اپنی 75 فیصد پروازیں پہلے ہی بند کرچکا ہے

Leave a reply