کرونا وائرس،فضائی آپریشن بحال ہوتا ہے تو کیا کرنا ہو گا؟ نئی ایڈوائزری جاری

0
39

کرونا وائرس،فضائی آپریشن بحال ہوتا ہے تو کیا کرنا ہو گا؟ نئی ایڈوائزری جاری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے سمیت تمام ایئرلائنزکیلئے21نکات پر مبنی ایڈوائزری جاری کی گئی،تمام ایئرلائنزان نکات پرعملدرآمد کویقینی بنائیں،پی آئی اے کواگر4اپریل سے فلائٹ آپریشن کی اجازت مل جائے توتمام ایس اوپیزکوفالوکیا جائے،اگرپی آئی اے فلائٹ آپریشن شروع کرے توتمام احتیاطی تدابیر پر عملدر آمد لازمی قراردیا گیا ہے،

ایڈوائزری میں مزید کہا گیا کہ تمام ایئرلائنزاپنے طیاروں کومسافروں کوبٹھانے سے قبل اسپرے کے ذریعے ڈس انفیکٹ کیا جائے ، جہاز کوجراثیم سے پاک اورمسافروں سے ہیلتھ ڈیکلیئریشن فارم پُرکروانا لازمی قرار دیا گیا ہے،تمام ایئرلائن اپنی ویب سائٹس اورسوشل میڈیا پرہیلتھ ڈیکلیئریشن فارم موجود ہونا لازم قرار دیا گیا ہے،دوران پروازتمام فضائی میزبان اورمسافروں کیلئے سرجیکل ماسک کااستعمال لازمی قراردیا گیا ہے،

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ مسافروں کی ایئرپورٹس پرطبی جانچ اوراسکریننگ کی جائے گی، کوئی مسافر دوران پروازاپنی نشست تبدیل نہیں کرسکےگا،جہازمیں کیبن کریوہرآدھےگھنٹےبعدمسافروں کوہینڈسینی ٹائزر فراہم  کریں گے،ڈھائی گھنٹے سے زیادہ دورانیے والی پروازوں میں کھانافراہم کیاجائے گا، پرواز سے قبل کیبن کریو نشستوں بیٹھے مسافروں کی تصویر واٹس ایپ کے ذریعے سی اے اے کو بھیجیں گے۔ لینڈنگ سے قبل کپتان کی جانب سے ائیر ٹریفک کنٹرولر کو تمام مسافروں کے ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم پر ہونے کی یقین دہانی کے بعد لینڈنگ کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں علاقائی اور بین الاقوامی فضائی آپریشن کرونا وائرس کی وجہ سے معطل ہے

Leave a reply