کرونا وائرس،انسانوں کے بغیر کیسی ہو زندگی؟ اٹلی کے باشندوں نے لاک ڈاؤن کے بعد کیا کام شروع کر دیا؟

0
46

کرونا وائرس،انسانوں کے بغیر کیسی ہو زندگی؟ اٹلی کے باشندوں نے لاک ڈاؤن کے بعد کیا کام شروع کر دیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں جب سب کچھ بند کیا جا رہا ہے تو ایسے میں انسانوں کے بغیر زندگی کیسی ہو گی؟ سوشل میڈیا پر تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ پھر دنیا بہت صاف ستھری ہو گی.

یورپی یونین کے ممالک نے متعدد دیگر ممالک کے ساتھ غیر ضروری سفر پر پابندی عائد کر دی ہے، اٹلی میں غیر ضروری کاروبار، مارکیٹیں بند کر دی گئی ہیں، سیاحوں کے لئے بھی تمام مقامات بند کر دیئے گئے ہیں، وینس میں کشتیوں کی آمدورفت بھی بند ہو گئی ہے،نہروں میں سیاحوں کا آنا جانا بند کر دیا گیا ہے تا ہم جو لوگ جاتے ہیں وہ سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتے ہیں، جن میں صاف پانی،جنگلی زندگی کی تصاویر شیر کی گئی ہیں، کچھ لوگوں کے لئے یہ امید کی ایک چھوٹی سی علامت تھی ، 17 مارچ تک ملک میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 25 سو سے زائد ہو گئی تھی.

وینس میئر کے دفتر نے خبر رساں ادارے سی این این کو بتایا کہ تالاب بند ہونے سے پہلے نہریں صاف نظر آسکتی ہیں ، پانی کے معیار میں لازمی طور پر بہتری نہیں آرہی ،اب پانی صاف نظر آرہا ہے کیونکہ نہروں پر ٹریفک کم ہے. تاہم کشتیوں کی آمدورفت کم ہونے کی وجہ سے ہوا آلودہ ہے.

اٹلی میں لاک ڈاؤن اقدامات کے نافذ ہونے کے بعد اطالوی باشندے سوشل میڈیا کے استعمال میں مصروف ہیں، سوشل میڈیا کا استعمال تیزی سے بڑھ گیا ہے، شہریوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل کرنا شروع کر دی ہیں وہ اپنی بالکونی میں کھڑے ہوتے ہیں اور فیس بک، انسٹا گرام پر نیا میوزک، ویڈیو جاری کرتے ہیں

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد8ہزار968ہوگئی،چین میں3245،اٹلی2978اورایران میں1135ہلاکتیں ہوئی ہیں، اسپین میں 638، فرانس264،امریکہ155اوربرطانیہ میں 104ہلاکتیں ہوئی ہیں،جنوبی کوریا91،نیدرلینڈز58،جاپان 32  اور سوئٹزر لینڈمیں33ہلاکتیں ہوئی ہیں.

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے85ہزار745مریض صحت یاب ہوئے ہیں،جرمنی 28، انڈونیشیا19 ،فلپائن17 ،بیلجیئم14 ،عراق 12اورسویڈن میں10ہلاکتیں ہوئی ہیں. پاکستان میں کرونا وائرس کے 2 مریض، بھارت میں 3 مریض ہلاک ہوئے ہیں،

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں مزید ساڑھے کئی ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے، جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے 35 ہزار 813 سے بھی تجاوز کرگئی۔خطرناک کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت نے اٹلی کے 14 صوبوں کی ڈیڑھ کروڑ سے زائد آبادی کو لاک ڈاؤن کر دیا ہے جس کے بعد اٹلی کی سڑکیں اور سیاحتی مقامات ویران پڑے ہیں

Leave a reply