پاکستان میں کرونا وائرس کے حوالے سے تشویشناک ریسرچ رپورٹ جاری
باغی ٹی وی :پاکستان میں کورونا کیسز پھر سے سر اٹھانے لگا ہے. تازہ ریسرچ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دیگر ممالک میں دوسری بار کورونا زیادہ خطرناک ثابت ہورہا ہے یہاں بھی ہوسکتا ہے،،وائس چانسلرخیبرمیڈیکل یونیورسٹی نے ایک مریض کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ ان کے اینٹی باڈیزبننے کے باوجود ملازم کورونا کا شکار ہوگئے.ٹیسٹ کرانے پردوبارہ کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی
6جون کو محکمہ صحت کے ملازم میں علامات ظاہر ہونے پر کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا،4ماہ اور 13 دن بعد دوبارہ اسی ملازم میں کورونا کی علامات ظاہر ہوئیں،
رپورٹ میں عوام سے احتیاط برتنے کا کہا گیا ہے. فیس ماسک اور سماجی فاصلہ کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے، ماہرین صحت نے کیس اسٹڈی کی بنیاد پر پہلی ریسرچ رپورٹ جاری کردی.ٹیسٹ کرانے پردوبارہ کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی،
کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید32 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد7 ہزار 141 ہوگئی ہے۔
ادھر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا کے 2 ہزار243 نئے کیسزرپورٹ ہوئے اور متاثرین کل تعداد 3 لاکھ 56 ہزار904 تک پہنچ گئی ہے۔
پاکستان میں کورونا کے 3لاکھ 23 ہزار225 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور 26 ہزار538 زیرعلاج ہیں۔
سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 1لاکھ 54 ہزار738 اور پنجاب میں ایک لاکھ 9 ہزار 993 ہے۔ خیبرپختونخوا 41 ہزار 990، اسلام آباد 23 ہزار994، بلوچستان 16 ہزار 393، آزاد کشمیر 5 ہزار349 اورگلگت میں4 ہزار47 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں
https://baaghitv.com/aamir-liaqat-husain-ki-tabiat-biagar-ga







