کرونا وائرس کے پاکستان میں ایک دن کے اندر ریکارڈ چار ہزار سے زائد کیسز

0
42

کرونا وائرس کے پاکستان میں ایک دن کے اندر ریکارڑ چار ہزار سے زائد کیسز
باغی ٹی وی : پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 4,131 کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 80,463 ہو گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 67 افراد زندگی کی بازی ہارگئے جس کے بعد ملک بھر میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 1,688 تک جا پہنچی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 28 ہزار 923 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 131 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 29 ہزار 489، سندھ میں 31 ہزار 86، خیبر پختونخوا میں 10 ہزار 897، بلوچستان میں 4 ہزار 740، گلگت بلتستان میں 779، اسلام آباد میں 3 ہزار 188 جبکہ آزاد کشمیر میں 284 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 5 لاکھ 95 ہزار 344 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 ہزار 370 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 28 ہزار 923 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 67 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 688 ہوگئی۔ سندھ میں 526، پنجاب میں 570، خیبر پختونخوا میں 490، گلگت بلتستان میں 12، بلوچستان میں 49 اور اسلام آباد میں 34 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں.

Leave a reply